سوات: سیاحوں کی گاڑی دریائے سوات میں گرگئی، 4 افراد جاں بحق

Published on September 17, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 461)      No Comments

سوات(یواین پی)سیاحوں کی گاڑی دریائے سوات میں گرنے کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق جب کہ 2 کو بچالیا گیا۔میڈیا کے مطابق سوات کے سیاحتی علاقے وادی کالام جانے والی سیاحوں کی گاڑی مہوڈھنڈ کے مقام پر دریائے سوات میں جاگری جس کے نتیجے میں گاڑی میں سوار 6 افراد دریا کی موجوں کی نذر ہوگئے،واقعے کے بعد مقامی لوگوں نے اپنی مدد آپ کے تحت امدادی کاروائیاں کرتے ہوئے 4 افراد کی لاشیں نکال لیں جب کہ 2 افراد کو بچالیا گیا،جاں بحق ہونے والے چاروں افراد کا تعلق پنجاب سے ہے جب کہ زندہ بچ جانے والوں میں ڈرائیوراور ایک سیاح شامل ہے۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

WordPress Themes