پیپلز پارٹی کے ورکر ز کنونشن میں صرف میرے خلاف تقریر یں کی گئیں رفیق نیئر

Published on September 22, 2020 by    ·(TOTAL VIEWS 254)      No Comments

کھوئی رٹہ(یو این پی) سابق وزیر صحت نائب صدر پاکستان تحریک انصاف آزاد کشمیر وامیدوا راسمبلی حلقہ کھوئی رٹہ چوہدری محمد رفیق نیئر نے کھوئی رٹہ پریس کلب میں پرہجوم پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا پیپلز پارٹی کا ورکر ز کنونشن میں صرف میرے خلاف تقریر یں کی گئیں نکیال جلسہ میں میں نے کسی کے خلاف بات نہیں کی مجھے بھگوڑا کہنے والے لطیف اکبر اور مطلوب انقلابی خود بڑے بھگوڑے ہیں مجھے ٹکٹ کی آفر کسی نے نہیں کی تھی میں نے جب بھی پارٹی کو متحد کرنے کی بات کی لطیف اکبر نے جل جل آوے کی رٹ لگائی یہ وہ لوگ ہیں جن کی خاطر میں نے بیھگ مانگ کر الیکشن لڑایا مجھے پارٹی میں مائنس کرنے والے یاد رکھیں میں اقتدار میں رہا یا نہ رہا عوامی خدمت کو ہمیشہ ثرجیح دی مطلوب انقلابی میری کاوشوں کی وجہ عملی سیاست میں آیا پی پی قیادت سے کشمیر کونسل کا اس کو ٹکٹ دلوایا اور جب دوسری مرتبہ یہ کشمیر کونسل کا ممبر منتخب ہوا تو اس نے میرے خلاف سازشیں شروع کر دیں لطیف اکبر اس سازش کا ماسٹر مائنڈ تھا جس کی گندی تربیت کی وجہ سے مطلوب انقلابی میرے خلاف گندی اور غلیظ زبان استعمال کر رہا ہے کھوئی رٹہ کاورکرزکنونشن دراصل اپنے ہی اپوزیشن لیڈر کے خلاف تھا شرم کرو آپ کو حلقہ کے مسائل پر بات کرنا تھی نہ کہ اپوزیشن کے خلاف انہوں نے مزید کہا کہ راجہ نثار صرف میٹر ریڈروں کے تبادلے کے علاؤہ کچھ نہیں کر رہے حلقہ کھوئیرٹہ میں کوئی بڑا منصو بہ پانچ سالوں میں نہیں لا سکے تحریک انصاف اقتدار میں آکر آزاد کشمیر کی عوام کی مایوسیوں کا ازالہ کے گی ا نشاء اللہ تحریک انصاف کے ٹکٹوں کا فیصلہ بھی ایک ماہ کے اندر ہو جائے گا ۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

WordPress Themes