ووٹ کے اندراج ،منتقلی اور درستگی کیلئے آخری تاریخ 13 جولائی مقرر کی گئی ہے – محمد عمران آرائين

Published on June 18, 2023 by    ·(TOTAL VIEWS 137)      No Comments

ٹھٹھہ (یواین پی/ حمید چنڈ) ضلعی الیکشن کمشنر ٹھٹھہ محمد عمران آرائين نے اپنے ایک جاری کردہ اعلامیہ میں کہا ہے کہ ووٹ کے اندراج، منتقلی اور درستگی کے لئے آخری تاریخ 13 جولائی 2023 مقرر کی گئی ہے انہوں نے کہا کہ ضلع ٹھٹھہ کی عوام الناس کو مطلع کیا جاتا ہے کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے 18 سال سے زائد عمر کے افراد کے لیے ووٹ کے اندراج، منتقلی اور درستگی کے لئے آخری تاریخ 13 جولائی 2023 مقرر کی گئی ہے۔ اس لئے عوام الناس سے التماس ہے کہ اپنے ووٹ کے اندراج، منتقلی اور درستگی کے لئے 13 جولائی 2023 تک ضلعی الیکشن کمشنر کے دفتر سے رابطہ کیا جا سکتا ہے ۔ اس ضمن میں باالخصوص خواتین، خواجہ سراء اور معذور افراد سے گذارش ہے کہ وہ بھی اپنا قومی شناختی کارڈ نمبر 8300 پر ایس ایم ایس کے ذریعے چیک کیا جائے اور اگر کسی قسم کی درستگی درکار ہو تو ضلعی دفتر الیکشن کمشنر سے رابطہ کریں، انہوں نے کہا کہ ضلعی الیکشن کمشنر آفس کا عملہ عوام کی بلا تفریق خدمت اور معاونت فراہم کرنے کیلئے ہر وقت موجود ہے .

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

WordPress Themes