محراب پور پریس کلب کے لیے بدنامی کا باعث بننے والے ممبران سے قطع تعلق کرنے کا اعلان

Published on September 23, 2020 by    ·(TOTAL VIEWS 211)      No Comments

نوشہروفیروز (یواین پی)محراب پور پریس کا ہنگامی اجلاس پریس کلب کے لیے بدنامی کا باعث بننے والے ممبران سے قطع تعلق کرنے کا اعلان۔تفصیلات کے مطابق محراب پور پریس کا ایک ہنگامی اجلاس سرپرست اعلی محراب پور پریس کلب عبدالمجید راہی کی صدارت میں ہوا جس میں کلب کے بانی ممبران عبدالمجید راہی,ایم شہزاد,عبدالخالق مغل,مشتاق احمد ملک,اور دیگر ممبران حافظ غلام مصطفی طاہر,امجد علی ملک,امداداللہ,ایم علی ملک۔عمران غوری۔شاہد علی۔خرم شہزاد۔مجتبی چنہ۔شکیل غوری۔کاشف علی کمبوہ نے شرکت کی اس موقع پر محراب پور کلب کے ممبران نے اکثریت سے شہر بھر میں اور سرکاری اداروں میں بدنامی کا باعث بننے والے سرفراز نواز اور سیلم مغل سے قطع تعلق کرنے کی قرار داد پاس کی مزکورہ صحافیوں پر گزشتہ کئی سالوں سے ٹان کمیٹی محراب پور سے کچے ملازمین کی حیثیت سے متواتر تنخواہیں وظیفہ لینے اور دکاندارں کو بلیک میل کرکے رقم بٹورنے کے الزامات ہیں یہ وجہ ہے کہ ان میں سے ایک پر 2003 میں بلیک میلنگ کی ایف آر بھی درج ہے اور اور تازہ ترین ان دونوں پر اور ان کے ساتھیوں پر مرغی فارم کے تاجر کیجانب سے 22 اے اور 22 بی کی درخواست بھی کورٹ میں دی گئی ہے جس میں دکاندار نے ایک لاکھ اٹھتالیس روپے جو انہوں نے ادھار لیے تھے رقم واپس مانگنے پر اسے بلیک میل کررہے ہیں اور دہمکیاں دے رہے ہیں محراب پور پریس کلب کے بانی ممبران نے اعلی احکام سے ان مزکورہ صحافیوں کیخلاف سخت کاروائی کرنے کا مطالبہ کیا ہے اور ان کے بطور عارضی ملازمین تنخواہیں لینے کی مکمل تحقیقات کریں جس میں چیئرمین ٹان کمیٹی محراب پور اکاونٹنٹ محرم علی شاہ کو بھی شامل تفتیش کیا جائے۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

Premium WordPress Themes