اسلام آباد؛28مئی کوسورج بیت اللہ شریف کے اوپر سے گزرے گا قبلہ رخ کا تعین کیا جا سکے گا

Published on May 26, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 129)      No Comments

اسلام آباد(یواین پی) 28مئی کوسورج بیت اللہ شریف کے اوپر سے گزرے گا قبلہ رخ کا تعین کیا جا سکے گااس روزبیت اللہ کا سایہ نہیں ہو گا اور دنیا بھر کے سایوں کا رخ بیت اللہ شریف کی جانب ہو گااس روز قبلہ رخ کا درست تعین کیا جا سکے گا۔دوبارہ سورج16جولائی کو بیت اللہ کے اوپر سے گزرے گا اس روز بھی قبلہ رخ کا تعین کیا جا سکتا ہے۔28مئی کو قبلے کا رخ متعین کرنے کیلئے زمین میںایک چھڑی عموداً گاڑ دیں اس مقررہ وقت پر اس چھڑی کے سایے پر خط کھینچ دیں اور اس خط پر عموداً گرائیں اور شمالاً جنوباًزاویہ قائمہ بنائیں یہی خانہ کعبہ کا درست رخ ہوگا۔اس برس سورج دوسری مرتبہ16جولائی کو بیت اللہ شریف کے اوپر سے گزرے گا۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

WordPress Blog