زیر تعمیر گورنمنٹ ڈسپنسریوں کا باقی 30 فیصد کام ایک ہفتے میں مکمل کیا جائے سید ابرار علی شاہ

Published on September 24, 2020 by    ·(TOTAL VIEWS 248)      No Comments

نوشہرو فیروز (یواین پی) تیل و گیس نکالنے والی کمپنیوں پاکستان پیٹرولیم لمیٹیڈ اور او جی ڈی سی ایل کی جانب سے تیل و گیس کی پیدوار والے علاقوں کی بہتری کے لئے فراہم کی گئی رقم سے ترقیاتی اسکیموں پر کام کی رفتار اور معیار کا جائزہ لینے کے لئے ایک اجلاس ڈپٹی کمشنر آفس میں منعقد ہوااجلاس کی بریفنگ دیتے ہوئے سیکریٹری کمیٹی و ڈپٹی کمشنر کیپٹن ریٹائرڈ بلال شاہد را نے اجلاس کی بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ ضلع میں 9 ترقیاتی اسکیمیں منظور کی گئی تھیں جن میں سیچار اسکیموں پر کام مکمل ہوچکا ہے جب کہ پانچ اسکیموں پر کام تیزی سے جاری ہے جس میں سے تقریبا 70 فیصد سے زیادہ کام مکمل ہوچکا ہے۔اس موقع پر چیئرمین سوشل ویلفیئر کمیٹی سید ابرار حسین شاہ نے ایکسین بلڈنگز کو ہدایت دی کہ پی پی ایل کی جانب سے دی گئی اسکیموں میں زیر تعمیر گورنمنٹ ڈسپنسریوں کا باقی 30 فیصد کام ایک ہفتے میں مکمل کیا جائے ایک ہفتے کے بعد ان ترقیاتی اسکیموں کا معائنہ کے بعد افتتاح ہوگا اور اس کی رپورٹ متعلقہ افسران کو فراہم کی جائے گی ۔اجلاس میں بتایا گیا کہ آئندہ سال میں مزید ترقیاتی اسکیموں کے لئے ایک کروڑ سے زائد رقم اکانٹ میں دستیاب ہے جس سے آر او پلانٹ اور ایمبولیس سمیت مزید ترقیاتی اسکیموں کو جلد شامل کیا جائے گا۔اس موقع ایکسین ایجوکیشن ورکس عبدالمجید میمن،ایکسین بلڈنگ عبدالرشید میمن،اے ای این بلڈنگز تعلقہ بھریا امتیاز احمد میمن،اے ای این پبلک ہیلتھ فیصل آفتاب میمن اور دیگر متعلقہ افسران موجود تھے۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

Premium WordPress Themes