بھتہ خوری کے الزام میں ایکسائز انسپکٹر سمیت 5 افراد کے خلاف مقدمہ درج

Published on September 26, 2020 by    ·(TOTAL VIEWS 157)      No Comments

حیدرآباد (رپورٹ ، جنید علی گوندل) ٹھٹھہ کے علاقے کینجھر میں بھتہ خوری کے الزام میں ایکسائز انسپکٹر سمیت 5 افراد کے خلاف مقدمہ درج۔ تفصیلات کے مطابق مقدمہ ٹھٹھہ سیمنٹ کے ڈرائیور ریاض الدین اعوان کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے۔ ایف آئی آر میں میں ایکسائز انسپکٹر شیر خان اعوان اور کانسٹیبل لطیف جتوئی سمیت 5 ایکسائز اہلکاروں کو نامزد کیا گیا ہے، مدعی نے موقف اختیار کیا کہ ایکسائز اہلکاروں نے اسے زبردستی یرغمال بنایا اور کار میں بٹھا کر لے گئے۔ مدعی کے مطابق ایکسائز اہلکاروں نے 20 ہزار روپے طلب کئے ۔ملزمان نے اس کی جیب سے 4 ہزار روپے بھی نکال لیئے اور بھتے کے لئے اسے گاڑی میں گھماتے رہے۔ریاض اعوان کی درخواست ر ایف آئی آر کے اندراج کے بعد یہ بھی اطلاعات ملی ہیں کہ مقدمہ میں نامزد تمام ملزمان کو نوکریوں سے معطل کردیا گیا ہے ۔ واقعہ کی تحقیقات بھی کی جارہی ہے ۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

WordPress主题