روایتی حریف پاکستان اور بھارت کل آمنے سامنے

Published on March 20, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 685)      No Comments

\"01\"

 میچ پاکستانی وقت کے مطابق شام ساڑھے چھ بجے شروع ہوگا، بھارت عالمی مقابلوں میں پاکستان کے خلاف ناقابل شکست
ڈھاکہ (یواین پی) آئی سی سی ورلڈ ٹی 20 کے سپر ٹین مرحلے کا آغاز(کل) جمعہ سے ہوگا، پہلے میچ میں روایتی حریف پاکستان اور بھارت شیر بنگلہ نیشنل سٹیڈیم، میرپور میں آمنے سامنے ہوں گے، میچ ڈے اینڈ نائٹ ہوگا اور پاکستانی وقت کے مطابق شام ساڑھے چھ بجے شروع ہوگا۔ پاکستانی شاہین محمد حفیظ کی قیادت میں میدان میں اتریں گے جبکہ بھارتی ٹیم کی کپتانی کے فرائض مہندرا سنگھ دھونی انجام دیں گے۔ آئی سی سی ون ڈے اور ٹی 20 ورلڈ کپ میں بھارت اب تک پاکستان کے خلاف ناقابل شکست ہے۔ 2007 سے اب تک مجموعی طور پر پاکستان اور بھارت کے مابین پانچ ٹی 20 میچز کھیلے جا چکے ہیں جس میں بھارت نے تین اور پاکستان نے ایک میچ میں کامیابی حاصل کی ہے جبکہ ایک میچ ٹائی ہوا۔ پاکستان اپنا دوسرا گروپ میچ 23 مارچ کو آسٹریلیا، تیسرا 30 مارچ کو کوالیفائنگ ٹیم جبکہ چوتھا اور آخری گروپ میچ یکم اپریل کو ویسٹ انڈیز کے خلاف کھیلے گا، پاکستانی ٹیم تمام میچز شیر بنگلہ نیشنل سٹیڈیم ، میرپور میں کھیلے گی۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

Free WordPress Themes