نگار خانوں کی رونقیں پھر سے لوٹ آئیں گی اداکارہ روز بٹ

Published on September 29, 2020 by    ·(TOTAL VIEWS 629)      No Comments


کامیاب فلمیں بنانے کیلئے فلم میکنگ کے ہر پہلو کو مدنظر رکھنا ہوگا
لاہور(یواین پی)ہماری زوال پذیر فلم انڈسٹری اپناکھویا ہوا مقام تب حاصل کر سکتی ہے جب فلم انڈسٹری سے عشق کرنے والے پڑھے لکھے اور فلم کی سوجھ بوجھ رکھنے والے افرادآگے بڑھیں گے انشاءاللہ وہ وقت دور نہیں جب نگار خانوں کی رونقیں پھر سے لوٹ آئیں گی ان خیالات کا اظہار فلم سٹار روز بٹ نے یواین پی سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے مزید کہا کہ کسی بھی کامیاب فلم کے پیچھے کہانی کا بہترین اسکرپٹ،فنکاروں کی عمدہ کردار نگاری اور ہدایت کار کی مضبوط گرفت کا ہونا لازمی امر ہے اگر یہ چیزیں نہیں ہونگی تو ہماری فلمیں ناکامی سے دوچار ہوتی رہیں گی ضرورت اس امر کی ہے کہ ہمیں فلمیں بنانے کے لئے فلم میکنگ کے ہر پہلو کو مدنظر رکھنا ہوگا

Readers Comments (0)




Weboy

WordPress Themes