پانامہ کیس؛ سپریم کورٹ کل ’’جمعرات ‘‘ کو دوپہر 2 بجے فیصلہ سنائے گی

Published on April 19, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 489)      No Comments


اسلام آباد(یو این پی) بڑی عدالت کے بڑے فیصلے کی گھڑی آن پہنچی، 57 روز بعد 20 اپریل کو دوپہر 2 بجے پانامہ کیس کا محفوظ فیصلہ سنایا جائے گا، اسحاق ڈار اور کیپٹن صفدر کی اہلیت کا فیصلہ بھی ہو گا، قوم کی نظریں سپریم کورٹ پر لگ گئیں۔پانامہ کا ہنگامہ اختتام پذیر ہونے کو ہے۔ فیصلے کی گھڑی آن پہنچی ہے۔ ملک کی سب سے بڑی عدالت ملکی تاریخ کا بڑا فیصلہ 20 اپریل کو دوپہر 2 بجے سنائے گی۔وزیر اعظم اپنے منصب پر رہنے کے اہل ہیں یا نہیں؟ فیصلہ جسٹس آصف سعید کھوسہ کی سربراہی میں سپریم کورٹ کا پانچ رکنی بینچ عدالت نمبر 1 میں سنائے گا۔ اسحاق ڈار اور وزیر اعظم کے داماد کیپٹن (ر) صفدر کی اہلیت کا فیصلہ بھی اسی روز سنایا جائے گا۔جسٹس آصف سعید کھوسہ، جسٹس شیخ عظمت سعید، جسٹس اعجاز افضل، جسٹس گلزار احمد اور جسٹس اعجاز الحسن پر مشتمل پانچ رکنی بینچ نے روزانہ کی بنیاد پر سماعت کے بعد پانامہ کیس کا فیصلہ 23 فروری کو محفوظ کیا تھا۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

Weboy