نیشنل ٹی ٹونٹی کپ: اظہر علی بھی کمٹنری پینل میں شامل

Published on September 30, 2020 by    ·(TOTAL VIEWS 124)      No Comments

‏لاہور: (یواین پی) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے نیشنل ٹی ٹونٹی کپ کے لیے کرکٹ کے نامور ستاروں پر مشتمل کمنٹری پینل کا اعلان کردیا ہے۔ تینتیس میچوں پر مشتمل ایونٹ کا افتتاحی میچ بدھ کی سہ پہر 3 بجے دفاعی چیمپئن ناردرن اور خیبرپختونخوا کے درمیان ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔ڈومیسٹک سیزن 21-2020 کے پہلے ٹورنامنٹ کے لیے اعلان کردہ پینل میں وسیم اکرم، رمیز راجہ، اظہر علی، ثناء میر اور بازید خان شامل ہیں۔کرکٹ کا وسیع علم رکھنے والے یہ نام 14 کیمروں سے تیار کردہ پی ٹی وی اسپورٹس پر نشر ہونے والے اس ٹورنامنٹ کے دوران کھیل پر تبصرہ کریں گے۔نیشنل ٹی ٹونٹی کپ میں انگریزی کے ساتھ ساتھ قومی زبان اردو میں بھی کمنٹری ہوگی۔ معروف کمنٹیٹر طارق سعید اور سکندر بخت کے ساتھ ساتھ سابق کرکٹر مرینہ اقبال اور موجودہ فرسٹ کلاس کھلاڑی شہزر محمد بھی کمنٹری پینل کا حصہ ہیں۔ اس دوران معروف پریزینٹر ز زینب عباس اور سویراپاشاپری اور پوسٹ میچ شوزکریں گی۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

Weboy