عوامی خدمت اور مسائل حل کر نے پر یقین رکھتے ہیں ؛سپیکر سردار غلام صادق خان

Published on April 26, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 443)      No Comments

5
آزادکشمیرکے کونے کونے میں موجودہ دور حکومت میں تعمیر وترقی کے شاندار کام ہوئے ہیں
مظفرآباد(یوا ین پی)آزاد کشمیر اسمبلی کے سپیکر سردار غلام صادق خان نے کہا ہے کہ عوامی خدمت اور مسائل حل کر نے پر یقین رکھتے ہیں۔آزادکشمیرکے کونے کونے میں موجودہ دور حکومت میں تعمیر وترقی کے شاندار کام ہوئے ہیں، یہی وجہ ہے کہ انتخابی مہم میں پاکستان پیپلز پارٹی میں دوسری جماعتوں سے مستعفی ہو کر جو ق در جوق کارکنان شمولیت اختیار کررہے ہیں۔ پیپلز پارٹی دوبارہ ووٹ کی طاقت سے عوامی عدالت سے سرخرو ہو کر حکومت بنانے میں کامیاب ہوجائے گی۔ ان خیالات کا اظہار انھوں نے ہجیرہ میں کارنر میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ سپیکر اسمبلی کا تقریب میں پہنچنے پر کارکنان نے کھڑے ہوکر استقبال کیا سردار غلام صادق خان نے کہا کہ پاکستان میں جمہوری نظام کے قیام میں ہماری قیادت نے عظیم قربانیاں دی ہیں یہی وجہ ہے کہ کہ آج بھی جمہوریت قائم و دائم ہے۔ انھوں نے کہا کہ ملکی مسائل کے حل کے لیے تمام جماعتوں کو ڈسپلن کا مظاہرہ کرنا چاہیے۔ ہر روز اقتدار نہیں بدل سکتا اس کے لیے آئین و قانون میں کوئی گنجائش نہیں دیانتداری سے ملک کو چلایا تو ضرور ملک ترقی کی منازل طے کرے گا۔ میڈیا کو بھی اس میں اپنا ذمہ دارانہ کردار ادا کرنا ہوگا انھوں نے کہا کہ کارکنان عوامی رابطہ مہم کا منظم آغاز کر دیں انھیں ضرور کامیابی ملے گی ، مقررین نے پیپلز پارٹی کی حکومت کے کارہائے نمایاں کو سراہا ہے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

WordPress主题