پی ڈی ایم نے11 اکتوبرکو حکومت مخالف تحریک کا پہلا جلسہ ملتوی کردیا

Published on October 5, 2020 by    ·(TOTAL VIEWS 260)      No Comments


لاہور(یواین پی) پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ نے 11 اکتوبر کو حکومت مخالف احتجاجی تحریک کا پہلا جلسہ ملتوی کردیا، اپوزیشن کا جماعتوں کا مشترکہ جلسہ اب 18اکتوبر کوکوئٹہ میں ہوگا۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ نے 11 اکتوبر کو حکومت مخالف احتجاجی تحریک کے پہلے جلسے کی تاریخ تبدیل کردی ہے۔ اپوزیشن جماعتوں کامشترکہ جلسہ اب 18 اکتوبر کوکوئٹہ میں ہوگا۔جے یوآئی ف نے بھی 25 اکتوبر کو ہونے والا جلسہ ملتوی کردیا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ جلسے سے مولانا فضل الرحمان ، مریم نواز، بلاول بھٹو، اختر مینگل، عبدالمالک بلوچ سمیت دیگر اپوزیشن رہنماء خطاب کریں گے۔ اس سے قبل گزشہ روز مسلم لیگ (ن) کے قائد میاں محمد نواز شریف نے لندن سے پاکستان مسلم لیگ(ن) کے صوبائی صدر سابق وفاقی وزیر لیفٹیننٹ جنرل (ر) عبدالقادر بلوچ، صوبائی جنرل سیکرٹری و سابق اسپیکر جمال شاہ کاکڑ سے گفتگو کرتے ہوئے کہی ۔میاں نواز شریف نے اتوار کو دونوں رہنمائوں سے خصوصی طور پر رابطہ کر کے 11اکتوبر کے جلسے پر تبادلہ خیال کیا گیا اور ہدایات دیں ۔ میاں نواز شریف نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 11اکتوبر کوکوئٹہ کے جلسے میں مسلم لیگ(ن) اپنی بھر پور طاقت کا مظاہرہ کریگی اس حوالے سے پارٹی کے تمام عہدیدار ، کارکن ، خیر خواہ جلسے میں اپنی شرکت کو نہ صرف یقینی بنائیں بلکہ اپنی بھر پور تعداد بھی دیکھائیں تا کہ پاکستان کے عوام کو پیغام دیا جائے کہ بلوچستان مسلم لیگ(ن) کا دوسرا گھر ہے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Premium WordPress Themes