خضدار اور گردونواح میں 4 شدت کا زلزلہ، لوگ خوف وہراس میں مبتلا

Published on October 5, 2020 by    ·(TOTAL VIEWS 328)      No Comments

کوئٹہ (یواین پی) خضدار اور گردونواح میں 4 شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے، جس سے لوگوں میں خوف وہراس میں مبتلا ہوگئے، زلزلے سے کسی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔ تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے علاقے خضدار اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔جس سے لوگوں میں خوف وہراس پھیل گیا، لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے۔ زلزلہ پیماء مرکز کے مطابق ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 4 ریکارڈ کی گئی ہے۔ جبکہ زلزلے کا مرکز خضدار سے شمال مشرق میں 90 کلومیٹر دور تھا۔ زلزلے کی گہرائی20 کلومیٹر تھی۔ جس کے باعث زلزلے کے جھٹکے زیادہ شدید محسوس کیے گئے۔ تاہم کسی جانی و مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

WordPress Blog