ذاتی دلچسپی کی بدولت لوگوں کے مسائل حل ہو رہے ہیں ڈی سی عثمان علی

Published on October 5, 2020 by    ·(TOTAL VIEWS 134)      No Comments

غیر معیاری پٹرول فروخت کرنے والوںکے خلاف کاروائی کی جائے
اوکاڑہ(یواین پی) ڈپٹی کمشنر عثمان علی نے کہا کہ ضلع میں سرکاری سطح پر معاملات کی بہتری ،عوام کی سہولت ریڈ ٹیپ ازم کے خاتمہ اور دفاتر میں تاخیری حربوں کے خاتمہ کے لئے جو اقدامات کئے گئے ہیں اس کے حوصلہ افزا نتائج سامنے آ رہے ہیں سرکاری محکموں کے انتظامی افسران کی موثر نگرانی ،فیلڈ میں موجودگی اور ذاتی دلچسپی کی بدولت نہ صرف لوگوں کے مسائل حل ہو رہے ہیں بلکہ اس سے محکموں کی کار کردگی بھی بہتر ہو رہی ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے محکمہ سول ڈیفنس ،ڈسٹر کٹ آفیسر انڈسٹری اور سرکل آفیسر اینٹی کرپشن کی پٹرول پمپس کی چیکنگ اور ان کے غیر قانونی اقدامات کے خلاف ایکشن کے جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا ۔اجلاس کو بتایا گیا کہ ضلع میں پٹرو ل پمپس کی چیکنگ کاغذات کی عدم دستیابی پر 03 پٹرول پمپوں کو سیل کر دیا گیا ہے ۔ڈپٹی کمشنر عثمان علی نے ہدایت کی کہ غیر معیاری پٹرول / ڈیزل فروخت کرنے والوں اور پیمانہ میں کمی کے مرتکب پٹرول پمپس کے مالکان کے خلاف کاروائی کی جائے ۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

Free WordPress Theme