کوٹلی ،پیاز جسے پہلے چھیلنے پر آنسو نکلتے تھے اب خریدتے وقت آ نسو بہانے پڑتے ہیں

Published on September 4, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 186)      No Comments

خود ساختہ مہنگائی اشیاءخوردونوش سمیت سبزی اور فروٹ کی قیمتیں آسمان سے باتیں کرنے لگیں
کوٹلی ( یو این پی ) کوٹلی شہر اور گرد ونواح میں اشیاءخردونوش سمیت سبزی اور فروٹ کی قیمتیں غریب عوام کی قوت خرید سے دور ہو گئی ہیں ۔ خود ساختہ مہنگائی کا بیہ عالم ہے کہ کوٹلی شہر میں کوئی بھی سبزی 150روپے فی کلو گرام سے کم قیمت پر دستیاب نہیں ۔پیاز جسے پہلے چھیلنے پر آنسو نکلتے تھے اب خریدتے وقت آنسو بہانے پڑتے ہیں ۔ پیاز کی قیمت 300روپے فی کلو گرام ہے۔کوٹلی میں سبزی فروٹ کے ہول سیلرز نے من مانے ریٹ لگا رکھے ہیں دوسرے اور تیسرے درجے کا مال اول درجے سے دوگنی قیمت پر فروخت کرتے ہیں ۔پرائس کنٹرول کمیٹی ہول سیلرز کے بجائے ریڑھی بانوں پر چھاپے مارتی ہے۔ عوامی حلقوں کا مطالبہ ہے کہ ہول سیل میں ریٹ زیادی لگانے والوں کے خلاف کاروائی کی جائے ۔کوٹلی میں بڑھتی ہوئی مہنگائی پر قابو پانے کے لیے کوٹلی انتظامیہ اپنا کردار ادا کرے بصورت دیگر عوام شدید احتجاج کرنے پر مجبور ہوں گے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

WordPress Blog