مقررہ نرخوں پر اشیائے ضروریہ کی فروخت کو یقینی بنایا جا رہا ہے عباس ذوالقرنین

Published on June 27, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 63)      No Comments

لوگوں کو ریلیف فراہم کرنے کے لئے تاجر تنظیموں کا تعاون قابل ستائش ہے ملک ریاست
اوکاڑہ(یواین پی) ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل عباس ذوالقرنین اورپی پی پی کے رہنما ملک ریاست نے کہا ہے کہ پرائس کنٹرول کمیٹی کے روزانہ کی بنیاد پر ہونے والے اجلاس اس بات کے غماز ی ہیں کہ ضلعی انتظامیہ لوگوں کو ریلیف دینے کے لئے انتہائی سنجیدہ اقدامات جاری رکھے ہوئے ہے مقررہ نرخوں پر اشیائے ضروریہ کی فروخت کو یقینی بنایا جا رہا ہے اور خلاف ورزی کے مرتکب افراد کے خلاف سخت قانونی کاروائی کی جا رہی ہے لوگوں کو ریلیف فراہم کرنے کے لئے تاجر تنظیموں کا تعاون قابل ستائش ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے پرائس کنٹرول کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا اجلاس میں ڈسٹرکٹ آفیسر آئی پی ڈبلیو ایم سمیت تمام متعلقہ محکموں کے سر براہان نے شرکت کی ۔انہوں نے کہا کہ مہنگائی کی حالیہ لہر عام لوگوں کے لئے مشکل اور پریشانی کا باعث ہے لیکن ان حالات میں بھی پرائس مجسٹریٹس پھلوں و سبزیوں اور کریانہ کی اشیاءکی تواتر سے سپلائی چین کو برقرار رکھنے اور مقررہ نرخوں پر فروخت کے لئے تمام تر اقدامات کر رہے ہیں انہوں نے کہا کہ لوگوں کو ریلیف دینے اور مقررہ نرخوں پر اشیاءکی فراہمی کو یقینی بنانے کے لئے اقدامات جاری رکھے جائیں گے ۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

Weboy