ایشیا کپ میں شکست کی وجہ سے بھارتی ٹیم کو تا حال آفریدی سے خطرہ ہے،عمران خان

Published on March 21, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 259)      No Comments

\"4\"
اسلام آباد ۔۔۔ 1992ء ورلڈ کپ فاتح قومی ٹیم کے قائد عمران خان نے کہا ہے کہ ایشیا کپ میں شکست کی وجہ سے بھارتی ٹیم کو تا حال شاہد خان آفریدی سے خطرہ ہے، آفریدی گیند اور بلے کے ساتھ کسی بھی وقت میچ کا پانسہ پلٹنے کی صلاحیت رکھتے ہیں، امید ہے کہ وہ عمدہ آل راؤنڈ کارکردگی کا مظاہرہ کر کے ٹیم کو فتوحات دلانے میں کردار ادا کریں گے۔ اپنے انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ آفریدی ٹی ٹونٹی فارمیٹ میں ان پانچ کھلاڑیوں میں شامل ہیں جو عمدہ باؤلنگ کے ساتھ ساتھ چھکے لگانے کی بھی صلاحیت رکھتے ہیں اور یہی چیز اس فارمیٹ کی ضرورت بھی ہے اسلئے میں سمجھتا ہوں کہ ٹی ٹونٹی مقابلوں میں آفریدی کا کردار اہم ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ ٹی ٹونٹی کرکٹ میں دو سے تین اوورز میں پورا میچ تبدیل ہو جاتا ہے اسلئے کسی بھی ٹیم کی جیت کے بارے میں کہنا مشکل ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں نے ہمیشہ اپنی ٹیم کو بتایا کہ ہارنے کے ڈر سے نہ کھیلیں کیونکہ جو ٹیم جیتنے کا جذبہ رکھتی ہے وہ میچ ہارنے کے قریب پہنچ کر بھی فتح یاب ہوتی ہے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Free WordPress Theme