ایازصادق سے کویت میں پاکستان مسلم لیگ(ن) کے صدر میاں محمد ارشدسے ملاقات

Published on December 19, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 395)      No Comments

ayaaz sadiq main arshad
کویت سٹی(عبدالشکورابی حسن سے) قومی اسمبلی کے اسپیکر سردار ایازصادق سے کویت میں پاکستان مسلم لیگ(ن) کے صدر میاں محمد ارشد،سینئرنائب صدرملک محمد حیات ، سیکرٹری جنرل عرفان ناگرہ ، لیبر ونگ کے صدر زبیرشرفی ، چیئرمین مجلس عاملہ حکیم طارق صدیقی ، پاکستان بزنس کونسل کے چیئرمین محمد عارف بٹ ،اوپیک کے ممبر حافظ محمد شبیر نے ان سے ملاقات کی اورملکی حالات پر تبادلہ خیال کیا ۔ایاز صادق نے کہاکہ انشاء اللہ تعالی پاکستان ترقی منازل کی طرف گامزن ہے وہ دن دور نہیں جب پاکستان ایک خوشحال اور ترقی یافتہ ملک بن کر دنیا کے سامنے ابھرے گا اس میں ہمیں آپس کے باہمی اختلافات بھول کر اتحاد اور یگانگت کا مظاہرہ کرنا ہوگا ہمیشہ وہ قومیں ہی دنیا میں ترقی پاتی ہیں جن میں اختلافات کا فقدان ہو اور باہمی مشوروں سے عمل پیر اہوتی ہیں ۔قومی اسمبلی کے اسپیکر نے کہاکہ پاکستانی قوم ایک بہادر اور دنیا کی عظیم قوم ہے ہزراوں اختلافات ہونے کے باوجود ملکی یکجہتی کے لئے ہمیشہ ایک پیج پر اکٹھی ہوتی ہے ۔انہوں نے کہاکہ سانحہ پشاور نے پاکستان کے دل کو ہلا کررکھ دیا اورانشاء اللہ تعالی ان معصوم طالب علموں کا خون رائیگاں نہیں جائے وزیراعظم محمد نوازشریف نے دہشت گردی کے لئے جو اقدام اٹھایا پوری قوم ،فوج اور سیاسی قوتیں ان کے ہمراہ کھڑی ہیں ۔انہوں نے عمران خان کی جانب سے دھرنے کو ختم کرنے کے اعلان کو خوش آئند قراردیا اورکہاکہ تمام مسائل کا حل میز پر بات چیت کے ذریعے ہی ممکن ہے ماضی کی تلخیاں بھول کر ایک روشن مستقبل کی جانب بڑھنا ہے

Readers Comments (0)




WordPress主题

WordPress Blog