انتظار کی گھڑیاں ختم، روایتی حریف پاکستان اور بھارت آج آمنے سامنے

Published on March 21, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 624)      No Comments

\"02\"

میچ پاکستانی وقت کے مطابق شام ساڑھے چھ بجے شروع ہوگا، بھارت عالمی مقابلوں میں پاکستان کے خلاف ناقابل شکست
ڈھاکہ(یو این پی) پانچویں آئی سی سی ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کرکٹ ٹورنامنٹ کے سپر ٹین مرحلے کا آغاز (آج) جمعہ سے ہوگا۔ افتتاحی میچ میں پاکستانی ٹیم روایتی حریف بھارت کے خلاف میچ سے مہم کا آغاز کرے گی۔ میچ ڈے اینڈ نائٹ ہوگا اور پاکستانی وقت کے مطابق شام ساڑھے چھ بجے شروع ہوگا۔ پاکستانی شاہین محمد حفیظ کی قیادت میں میدان میں اتریں گے جبکہ بھارتی ٹیم کی کپتانی کے فرائض مہندرا سنگھ دھونی انجام دیں گے۔ آئی سی سی ون ڈے اور ٹی 20 ورلڈ کپ میں بھارت اب تک پاکستان کے خلاف ناقابل شکست ہے۔ 2007 سے اب تک مجموعی طور پر پاکستان اور بھارت کے درمیان پانچ ٹی 20 میچز کھیلے جا چکے ہیں جس میں بھارت نے تین اور پاکستان نے ایک میچ میں کامیابی حاصل کی ہے جبکہ ایک میچ ٹائی ہوا۔ پاکستان اپنا دوسرا گروپ میچ 23 مارچ کو آسٹریلیا، تیسرا 30 مارچ کو کوالیفائنگ ٹیم جبکہ چوتھا اور آخری گروپ میچ یکم اپریل کو ویسٹ انڈیز کے خلاف کھیلے گا، پاکستانی ٹیم تمام میچز شیر بنگلہ نیشنل سٹیڈیم ، میرپور میں کھیلے گی۔ پاکستانی شاہین بھارت کے خلاف عالمی مقابلوں میں ماضی کی ناکامی کی روایت کو توڑنے کیلئے پر عزم ہیں تاہم دوسری جانب بھارتی ٹیم ایشیا کپ میں پاکستان کے ہاتھوں شکست کا بدلہ ٹی ٹونٹی میچ میں چکانے کیلئے بے تاب ہے۔ ماہرین کرکٹ کا کہنا ہے کہ دونوں ٹیمیں متوازن ہیں اسلئے شائقین کو کانٹے دار مقابلہ دیکھنے کو ملے گا۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

Weboy