ملک بھر میں آج شب برات عقیدت و احترام سے منائی جائے گی

Published on May 1, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 162)      No Comments


جہانیاں(یو این پی)ملک بھر میں آج شب برات عقیدت سے منائی جائے گی اس رات کو مغفرت اور رحمت کی رات بھی کہا جاتا ہے اس روز اللہ تعالیٰ سال بھر کے تمام دنیاوی امور کا فیصلہ کرتے ہیں جن میں پیدائش واموات بھی شامل ہیں، مسلمان شب بھر خصوصی دعائیں کرکے اپنے لیے بخشش کی دعائیں کرتے ہیں جہانیاں سمیت ملک کے تمام بڑے،چھوٹے شہروں کی مساجد میں محافل اور ذکر الٰہی کی تقاریب منعقد کی جائیں گی جن میں علمائے کرام اور مقررین شب برات کی فضیلت بیان کریں گے۔شب برات کے اجتماعات میں اللہ تعالیٰ کے حضور گناہوں سے توبہ، بخشش و مغفرت، ایمان و سلامتی اور عالم اسلام کی سلامتی کیلیے خصوصی دعائیں مانگی جائیں گی۔ شب برات کے موقع پر لاکھوں شہری قبرستانوں میں اپنے پیاروں کی قبروں پر جا کر فاتحہ خوانی کریں گے ۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

WordPress Blog