حکومت کا احتجاجی جلسوں کے دوران مریم نواز کو گرفتار نہ کرنے کا عندیہ

Published on October 10, 2020 by    ·(TOTAL VIEWS 120)      No Comments

لاہور(یواین پی) وفاقی اور صوبائی حکومت نے احتجاجی جلسوں کے دوران مریم نواز کو گرفتار نہ کرنے کا عندیہ دے دیا، وزیراعلیٰ پنجاب اور وفاقی وزراء نے اتفاق کیا گیا کہ اپوزیشن کو احتجاج کیلئے فری ہینڈ دیا جائے، کسی غیرجمہوری اقدام بجائے حکومتی بیانیئے سے اپوزیشن کو بےنقاب کیا جائے۔ تفصیلات کے مطابق وزیر اعلی عثمان بزدار سے وفاقی وزراء شاہ محمود قریشی، اسد عمر، شفقت محمود، فواد چودھری، چیف وہپ قومی اسمبلی ملک عامر ڈوگر اور شہزاد اکبر نے ملاقات کی۔ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آئی ہے کہ اپوزیشن کو احتجاجی سرگرمیوں کیلئے اجازت کے معاملے پر مشاورت کی گئی۔ پنجاب اور وفاقی حکومتی شخصیات نے اپوزیشن کو فری ہینڈ دینے کی تجویزدی ہے۔کچھ شخصیات کی کورونا خدشات کے باعث جلسوں سے گریز کی تجویز بھی دی گئی ہے۔ یہ تجویز بھی دی گئی کہ احتجاجی جلسوں کے دوران مریم نواز کی گرفتاری عمل میں نہ لائی جائے۔ اتفاق کیا گیا کہ اپوزیشن کے احتجاج سے نمٹنے کیلئے کوئی غیرجمہوری اقدام نہیں اٹھایا جائے گا۔ اپنا بیانیہ اجاگر کرکے اپوزیشن کو بےنقاب کیا جائے۔ حکومتی پریس ریلیز کے مطابق وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار سے آج وزیر اعلی آفس میں وفاقی وزراء شاہ محمود قریشی، اسد عمر، شفقت محمود، فواد چوہدری، چیف وہپ قومی اسمبلی ملک عامر ڈوگراور مشیر برائے وزیر اعظم شہزاد اکبرنے ملاقات کی جس میں پنجاب میں عوام کی فلاح و بہبود کیلئے جاری سکیموں اور ترقیاتی منصوبوں پر تبادلہ خیال کیا گیا اور ترقیاتی منصوبوں پر ہونے والی پیشرفت پر بھی بات چیت کی گئی

Readers Comments (0)




WordPress Themes

Free WordPress Themes