وزرا ملک سے بھاگ چکے،طالبان کابل میں داخل

Published on August 15, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 248)      No Comments

کابل (یواین پی) پورے دن شہر کے باہر ڈیرے ڈالنے کے بعد طالبان نے کابل کے مختلف شہری اضلاع میں داخل ہونا شروع کردیا ہے۔طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ان کی تحریک نے صبح کے وقت جنگجوؤں کو کابل میں داخلے سے روکنے کا اعلان کیا تھا لیکن اب حالات ایسے ہوچکے ہیں کہ انہیں شہر میں داخل ہونا پڑ رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزرا ملک سے بھاگ چکے، پولیس نے عوام کے تحفظ کی ذمہ داری چھوڑ دی اور افغان سیکیورٹی فورسز نے مختلف شہری اضلاع میں راہ فرار اختیار کی ہے جس کی وجہ سے امن و امان قائم رکھنے کیلئے طالبان جنگجو شہر میں داخل ہو رہے ہیں۔ذبیح اللہ مجاہد نے کہا کہ جن علاقوں میں چوری چکاری اور لوٹ مار کا خطرہ ہے وہاں طالبان جنگجوؤں کو کنٹرول سنبھالنے کا حکم دیا گیا ہے تاکہ موقع پرست لوگوں کو حالات کا فائدہ اٹھانے سے روکا جاسکے۔ کابل کے شہریوں کو طالبان سے خوفزدہ ہونے کی ضرورت نہیں ہے، یہ امن کے ساتھ شہر میں آ رہے ہیں۔ جنگجوؤں کو کسی کے گھر میں داخل ہونے کی اجازت نہیں ہے۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

Free WordPress Themes