مولانا عادل کا قتل ملک میں خانہ جنگی کی آگ بھڑکانے کی سازش ہے، مفتی تقی عثمانی

Published on October 11, 2020 by    ·(TOTAL VIEWS 179)      No Comments

کراچی(یواین پی) معروف عالم دین مفتی تقی عثمانی نے مولانا ڈاکٹر عادل خان کے قتل کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ واقعہ خانہ جنگی کی آگ بھڑکانے کی سازش ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق مفتی تقی عثمانی نے مولانا عادل کے قتل پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا کہ ’ہمیں صبر و تحمل کے ساتھ سازش کو ناکام بنانا ہوگا کیونکہ مجرمانہ قتل ملک میں خانہ جنگی کی آگ بھڑکانے کی سازش ہے‘۔مولانا عادل خان ہمارا سرمایہ تھے، ان کی شہادت پر افسوس ہے۔ یہ ایک بڑا سانحہ ہے۔ مفتی تقی عثمانی کا کہنا تھا کہ حکومت کا فرض ہے کہ ڈاکٹرعادل کےقاتلوں کو گرفتار کرے اور انہیں کیفر کردار تک پہنچائے۔ یاد رہے کہ گزشتہ شام ساڑھے سات بجے کے قریب مولانا عادل کی گاڑی پر شاہ فیصل نمبر دو میں فائرنگ کی گئی جس کے نتیجے میں وہ ڈرائیور سمیت جاں بحق ہوگئے۔سیاسی و مذہبی جماعتوں نے مولانا کے قتل کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے حکومت سے قاتلوں کی گرفتاری کا مطالبہ کیا اور عوام سے درخواست کی کہ وہ اپنی صفوں میں اتحاد برقرار رکھیں۔ واضح رہے کہ آئی جی سندھ اور کراچی پولیس چیف نے تصدیق کی کہ فائرنگ کے واقعے میں مولانا کے قریبی عمیر نامی ساتھی خوش قسمتی سے محفوظ رہے جبکہ کاؤنٹر ٹیرر ازم ڈیپارٹمنٹ کے انچارج راجہ عمر خطاب کا کہنا تھا کہ حملہ آوروں نے تعاقب کے بعد مولانا کو نشانہ بنایا۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

Free WordPress Theme