عابد ملہی کو اس کی بیوی کی مدد سے گرفتار کیا گیا، ذرائع

Published on October 13, 2020 by    ·(TOTAL VIEWS 193)      No Comments

لاہور(یواین پی) گجرپورہ زیادتی کیس کے مرکزی ملزم عابد ملہی کو اس کی بیوی کی مدد سے گرفتار کیا گیا۔ میڈیا ذرائع کے مطابق لاہور پولیس نے ملزم عابد ملہی کو اس کی بیوی کی مدد سے گرفتار کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق لاہور پولیس نے عابد ملہی کی بیوی کو خصوصی موبائل فراہم کیا تھا، جس پر اس کی مانیٹرنگ کی جارہی تھی۔ملزم عابد ملہی مختلف نمبروں سے بیوی کو کال کرتا تھا، اور اس سے رابطے میں تھا۔ لاہور پولیس اور حساس ادارے کی مانیٹرنگ ٹیم کو آج اطلاع ملی تھی کہ ملزم عابد ملہی نے اپنی بیوی کو ملاقات کے لیے فیصل آباد بلایا ہے جس کے بعد پولیس کی خصوصی ٹیم نے اس کی بیوی کو فیصل آباد پہنچایا اور حساس ادارے اور پولیس کی ٹیم نے سول لباس میں اس کی بیوی کا پیچھا کیا اور جب وہ بیوی سے ملاقات کے لیے نکلا تو پولیس نے بغیر کسی مزاحمت کے ملزم عابد ملہی کو گرفتار کرلیا۔ذرائع کے مطابق ملزم عابد ملہی کی گرفتاری کے لیے پولیس نے باقاعدہ جال بنایا تھا جس میں وہ پھنس گیا۔ سفید کپڑوں میں ملبوس پولیس اہلکاروں نے بغیر کسی تشدد کے ملزم کو گرفتار کرلیا۔ میڈیا ذرائع کے مطابق ملزم عابد ملہی کی گرفتاری میں اس کی بیوی کی مدد حاصل کی گئی ہے۔ واضح رہے کہ ملزم عابد علی کو لاہور پولیس نے فیصل آباد میں مارے گئے چھاپے کے دوران گرفتار کیا۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

WordPress Blog