بوریوالہ (یو این پی) میلاد مصطفےٰ کمیٹی کے زیر اہتمام سکھر میں ’’یوم استقبال ربیع الاول‘‘ مذہبی عقیدت و احترام سے منایا گیا۔ جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق مختلف مساجد میں علمائے کرام اور مذہبی رہنماؤں نے ماہ ربیع الاول اور جشن عید میلاد النبی ؐکے موقع پر خطابات کئے۔ انہوں نے کہا کہ ماہ ربیع الاول میں مسلمان عید میلاد النبی ؐکے سبز گبند خضریٰ کے جھنڈے کو اپنے گھروں، دفاتر اور دیگر عمارتوں پر لہرا کر دنیا کو امن و سلامتی کا پیغام دیں، غلامان مصطفےٰ متحرک ہو کر 12 ربیع الاول کی بھرپور تیاریاں کریں گے۔