زمبابوے سکیورٹی ٹیم نے پاکستان میں حفاظتی انتظامات کو تسلی بخش قرار دیدیا

Published on October 13, 2020 by    ·(TOTAL VIEWS 191)      No Comments

لاہور: (یواین پی) زمبابوے کرکٹ ٹیم کے دورہ پاکستان سے قبل حفاظتی انتظامات کا جائزہ لینے کیلئے آنے والی زمبابوے سکیورٹی ٹیم نے پاکستانی اقدامات پر اطمینان کا اظہار کر دیا، ٹیم کو پنجاب میں امن و امان سے متعلق خصوصی بریفنگ بھی دی گئی۔کرکٹ شائقین کیلئے اچھی خبر، زمبابوے سکیورٹی ٹیم نے حفاظتی انتظامات کو تسلی بخش قرار دیدیا۔ سکیورٹی ٹیم نے محکمہ داخلہ پنجاب کنٹرول روم اور سی سی ٹی وی کیمروں سے سیکیورٹی کا جائزہ لیا ۔ زمبابوےکے سکیورٹی حکام پر مشتمل ٹیم کو پنجاب میں امن و امان کی صورتحال پر مقامی افسران نے بریفنگ دی۔ زمبابوے سیکیورٹی ٹیم نے محکمہ داخلہ پنجاب کے افسران سے بھی ملاقات کی جس کے بعد جائزہ ٹیم نے لاہور کی سیکیورٹی کو تسلی بخش قرار دیدیا۔واضح رہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ اور زمبابوے کرکٹ نے دونوں ٹیموں کے مابین 30 اکتوبر سے 3 نومبر تک 3 ون ڈے انٹرنیشنل اور 7 سے 10 نومبر تک 3 ٹی ٹونٹی میچ کھیلنے پر اتفاق کیا ہے۔زمبابوے کرکٹ ٹیم کے پاکستان آمد سے قبل کورونا ٹٹٹر کئے جائیں گے۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

Weboy