ڈنگہ، برائلر مرغیوں کی غلاظت اکٹھی کرنے والی گاڑیاں شہریوں کے سر درد بن گئی

Published on November 3, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 409)      No Comments

indexڈنگہ (محمد بلال احمد بٹ ) حکومت پنجاب کی ڈینگی کے خلاف مہم برائلر مرغیوں کی غلاظت اکٹھی کرنے والی گاڑیاں شہریوں کے سر درد بن گئی ۔ مرغیوں کا کچرا اکھٹا کرنے کے لئے خالی ڈرم اور موٹر سائیکلوں اور رکشوں پر کھلے عام رکھے ہوئے ڈرم سر عام بیماریاں پیلانے لگے تعفن اور بدبو سے شہریوں کی زندگی اجیرین تفصیل کے مطابق حکومت پنجاب کی طرف سے سرکاری ملازمین کی اتوار کی چھٹی بند کر کے حکومت پنجاب نے ڈینگی مہم شروع کر رکھی ہے ۔ مگر ڈینگی وائرس سمیت موزی امراض کا باعث بننے والے عوامل کا تدارک کرنے میں ضلعی افسران کی عدم دلچسپی کے باعث آئے روز نت نئی بیماریاں جنم لے رہی ہے ۔ سماجی فلاحی حلقوں نے ڈی سی او گجرات اے سی کھاریاں سے مطالبہ کیا ہے کہ فیول فار شہریوں کو برائلر کی آلائشیں اکٹھی کرنے والی گاڑیوں سے نجات دلائی جائے ۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Free WordPress Themes