بلدیاتی انتخابات میں مسلم لیگ ن کے امیدوار بھاری اکثریت سے کامیاب ہونگے طارق سعید

Published on January 2, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 271)      No Comments

\"2\"
مصطفی آباد/للیانی(یواین پی) بلدیاتی انتخابات میں مسلم لیگ ن کے امیدوار بھاری اکثریت سے کامیاب ہونگے۔ وزیراعظم میاں نواز شریف اور وزیراعلیٰ میاں شہباز شریف عوام کا معیار زندگی بلند کرنے کیلئے دن رات کوشاں ہیں۔ وزیراعظم کے ویژن سے ملک ترقی کی راہ پر گامزن ہو جائے گا۔ قرضہ سکیم سے نوجوانوں کو روز گار ملے گا اور عوام خوشحال ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ ملک افرتفری کا متحمل نہیں ہو سکتا۔ جلوسوں اور دھرنوں سے عوام کی مشکلات میں اضافہ ہوتا ہے۔ تحریک انصاف الیکشن میں مقابلہ کرے اور ملک کی ترقی کیلئے احتجاجی سیاست سے باز آ جائے۔ان خیالات کا اظہار جزل سیکرٹری مسلم لیگ ن ایم وائی اوقصور و وائس چیئرمین یونین کونسل 35طارق سعید نے اپنے ایک بیان میں کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ عوامی فلاح و بہبود وخوشحالی حکومت کی اولین ترجیح ہے، وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف کی قیادت میں حکومت نے ملک و قوم کو مسائل اور بحرانوں سے نکالنے کا عمل شروع کر دیا ہے ، لیگی حکومت پارٹی منشور کے مطابق عوامی فلاحی ایجنڈے پر عملدرآمد کی طرف بڑی تیزی سے گامزن ہے،انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن حقیقی معنوں میں پاکستان کو ایک با وقار ، خود امختار اور نا قابل تسخیر ملک بنانے کیلئے جو انقلابی اقدامات کر رہی ہے اس کی ماضی میں کو ئی مثال نہیں ملتی ، وزیر اعظم نواز شریف اور وزیر اعلی پنجاب میاں محمد شہباز شریف کی مدبرانہ قیادت میں انشاء اللہ تعالی مسلم لیگ ن کی حکومت وطن اعزیز کو قائد اور اقبال کا پاکستان بنانے کیلئے تمام توانائیاں صرف کر دے گی، عوام کے مسائل کا حل موجودہ حکومت کا اولین ایجنڈہ ہے، انہوں نے مزید کہا کہ اس وقت وطن عزیز تاریخ کے نازک ترین دور سے گزر رہا ہے ، سابقہ حکومت کی غلطیوں کے باعث مسائل گھمبیر ہو چکے ہیں مگر مسلم لیگ ن کی عوامی حکومت بحرانوں کے خاتمہ کے لئے ہنگامی بنیادوں پر مصروف عمل ہے۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

WordPress Themes