حکومت کا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ

Published on October 16, 2020 by    ·(TOTAL VIEWS 311)      No Comments

اسلام آباد: (یواین پی) وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ پیٹرول کی فی لیٹر قیمت 103 اعشاریہ 97 پیسے پر برقرار رہے گی.تفصیل کے مطابق حکومت پاکستان نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کسی قسم کا ردوبدل نہ کرتے ہوئے قیمتیں برقرار رکھی ہیں۔ حکومت کی جانب سے جاری نوٹیفیکیشن کے مطابق ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت 104 اعشاریہ 6 پر برقرار رہے گی۔اس کے علاوہ پیٹرول 103 اعشاریہ 97 پیسے، مٹی کا تیل 65 اعشاریہ 29 پیسے اور لائٹ ڈیزل رواں ماہ اکتوبر میں 62 اعشاریہ 86 پیسے پر فروخت ہوگا۔خیال رہے کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان ظاہر کیا جا رہا تھا۔ ذرائع کا کہنا تھا کہ پٹرولیم مصنوعات پر پٹرولیم لیوی کی شرح میں کمی کا امکان ہے۔ اس وقت پٹرول پر 27 روپے 32 پیسے فی لٹر، ہائی سپیڈ ڈیزل پر 30 روپے فی لٹر اور مٹی کے تیل پر 11 روپے 43 پیسے فی لٹر لیوی عائد ہے۔

Readers Comments (0)




Weboy

Free WordPress Theme