لاہور: مرغی کا گوشت 06 روپے فی کلو مہنگا ہوگیا

Published on December 23, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 109)      No Comments

لاہور(یواین پی)لاہورمیں مرغی کا گوشت 06 روپے کلو مہنگا ہو گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق صوبائی دارالحکومت لاہور میں مرغی کے گوشت کی قیمت میں 06 روپے اضافے کے بعد گوشت کی قیمت 255 روپے سے بڑھ کر 261 روپے کلو ہو گئی ہے۔تاہم فارمی انڈے کی قیمت میں فی درجن 1 روپے کی کمی ہوئے ہے جس کے بعد ایک درجن انڈوں کی قیمت 183 روپے سے بڑھ کر 184 روپے ہوگئی ہے۔دوسری جانب سبز ی اور پھلوں کی قیمتوں کو پر لگ گئے ہیں اور ان کی فروخت سرکاری ریٹ لسٹ کے برعکس من مانی قیمتوں پر جاری ہے۔پیاز کی سرکاری قیمت 35 روپے کلو مقرر ہے جبکہ فروخت 50 روپے فی کلو تک، ٹماٹر کی سرکاری قیمت 90 روپیکلو تاہم فروخت 100 روپے فی کلو تک جاری ہے۔اسی طرح کھیرا، سبز مرچ، لیموں چائنہ، لہسن، ادرک، ہرا دھنیا، دیسی لیموں، آلو نیا، بینگن، کریلے پالک، میتھی، بند گوبھی، پھول گوبھی اور شلجم کی قیمتوں میں بھی 20 روپے سے 30 روپے تک کا اضافہ ہوا ہے۔ملک میں مسلسل مہنگائی میں اضافے کا رجحان برقرار ہے، ایک ہفتے کے دوران بیشتر اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں مزید اضافہ ہوگیا۔ادارہ شماریات کی جانب سے مہنگائی کی ہفتہ وار رپورٹ جاری کردی گئی ہے جس کے مطابق ہفتہ وار بنیادوں پر مہنگائی میں 0.55 فیصد اضافہ ہوا، رواں ہفتے مہنگائی کا پارہ 19 فیصد کی سطح عبور کرگیا، ماہانہ 17 ہزار تک کمانے والوں کیلئے مہنگائی 21 فیصد تک پہنچ گئی۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

Premium WordPress Themes