عوام کی سہولت کے لئے روزانہ کی بنیاد پر کھلی کچہری کا انعقاد کیا جا رہا ہے؛ فیصل شہزا د

Published on October 17, 2020 by    ·(TOTAL VIEWS 137)      No Comments

کھلی کچہری کے انعقاد سے ہر شہری کواپنے مسائل پیش کرنے کا موقع فراہم کیا جائے گا
اوکاڑہ (یو این پی ) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر فیصل شہزا د نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار اور آئی جی پنجاب انعام غنی پولیس کے محکمہ کو عوام کے لئے خدمات گار اوران کی مشکلات کے مداوے کے طور پر دیکھنا چاہتے ہیں جس کے لئے روزانہ کی بنیاد پر کھلی کچہری کا انعقاد کیا جا رہا ہے جب تک ایک بھی سائل موجو د ہوگا ۔ڈی پی اوآفس کا عملہ اپنے دفتر میں حاضر رہے گا ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈی پی او آفس میں اپنی تعیناتی کے بعد کھلی کچہر ی میں سائلین کے مسائل سنتے ہوئے کیا ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر فیصل شہزاد نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب اورآئی جی پنجاب کے ویژن کے مطابق ڈی پی او آفس میں روزانہ کی بنیا دپر کھلی کچہری کے انعقاد سے ہر شہری کواپنے مسائل پیش کرنے کا موقع فراہم کیا جائے گا اور انصاف کی فراہمی میں کوئی دقیقہ فروگزاشت نہیں کیا جائیگا۔انہوں نے کہا کہ میں ضلع بھر کے ہر شہری کے لئے ہمہ وقت دستیاب ہوں گا اورکھلی کچہری کے نظام کوموثر اورعوام کے لئے فائدہ مند بنانے کے لیے کو شاں رہوں گا۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

Premium WordPress Themes