ہاکی کے بہترین فروغ کیلئے نوجوان نسل کو کھیلوں کے میدانوں میں آنا ہو گاخالد سجاد کھوکھر

Published on October 20, 2020 by    ·(TOTAL VIEWS 170)      No Comments

چاروں صوبوں کے وزراءاعلیٰ کو ہدایت کی کہ وہ قومی کھیل ہاکی کے فروغ کے لئے اکیڈمی بنائیں
اوکاڑہ (یو این پی ) پاکستان کے قومی کھیل ہاکی کے بہترین فروغ کیلئے نوجوان نسل کو کھیلوں کے میدانوں میں آنا ہو گا۔ کھیلوں کے میدان آباد ہونگے تو ملک سے بیماریوں کا خاتمہ بھی ممکن ہوگا۔ ان خیالات کا اظہار صدر پاکستان ہاکی فیڈریشن بریگیڈیئر (ر)محمدخالد سجاد کھوکھرنے قومی کھیل ہاکی کے فروغ کے سلسلہ میں ملک کے مختلف ڈویژن کے دورہ کے دوران اوکاڑہ کے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیااس موقعہ پر پی ٹی آئی کے رہنما و ٹکٹ ہولڈر چوہدری سلیم صادق ،حاجی سیف الرحمان ایس ایچ او تھانہ اے ڈویژن، اولمپیئن محمد سرور صدر ہاکی ایسوسی ایشن ضلع اوکاڑہ سمیت دیگر سماجی و عوامی شخصیات بھی موجود تھیںبریگیڈیئر (ر)محمدخالد سجاد کھوکھر نے بتایا کہ جنرل قمر جاوید باجوہ کے ساتھ قومی کھیل کی پرموشن کے سلسلہ کی جانے والی حالیہ ملاقات میں انہوں نے پاکستان ہاکی فیڈریشن کے لئے پانچ کروڑ روپیہ دیا اور پانچ مختلف ہاکی گراﺅنڈز میں آسٹروٹرف لگانے کا یقین دلایا صدر پاکستان ہاکی فیڈریشن بریگیڈیئر محمدخالد سجاد کھوکھرنے مزید بتایا کہ وزیر اعظم پاکستا ن عمران خان نے بھی قومی کھیل ہاکی کی ترقی کیلئے پاکستان ہاکی فیڈریشن اور منسٹری آف سپورٹس کی میٹنگ کی اسکے علاوہ چاروں صوبوں کے وزراءاعلیٰ کو ہدایت کی کہ وہ قومی کھیل ہاکی کے فروغ کے لئے اکیڈمی بنائیں اس سے قبل پنجاب ہاکی فیڈریشن کے ایسوسی ایٹ سیکریٹری رائے عثمان کھرل نے صدر پاکستان ہاکی فیڈریشن بریگیڈیئر (ر)محمدخالد سجاد کھوکھرکااستقبال کیا اس موقع پر جنرل سیکریٹری ڈسٹرکٹ ہاکی ایسوسی ایشن اوکاڑہ سید اسلم شاہ نے صحافیوں کو صدر پاکستان ہاکی فیڈریشن کے دورے کا مقصد اور تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ بریگیڈیئر (ر)محمدخالد سجاد کھوکھر ہاکی فیڈریشن پاکستان کے پہلے صدر ہیں جنھوں نے مختلف ڈویژنوں کا دورہ شروع کیا ہے جن میں سب سے پہلے لاہور ڈویژن ،ساہیوال ڈویژن ساﺅتھ پنجاب میں بہاولپور اور مختلف ڈویژن کے علاوہ سندھ میں سکھر، حیدرآباد اور کراچی میں جاکر ہاکی ایسوسی ایشز سے میٹنگز کریں گے اور قومی کھیل ہاکی کے فروغ کے لئے مختلف ڈویژنوں میں کھلاڑیوں کے لئے ہاکیاں تقسیم کریں گے آخر میں صدر پاکستان ہاکی فیڈریشن بریگیڈیئر خالد سجاد کھوکھر نے ڈسٹرکٹ ہاکی ایسوسی ایشن اوکاڑہ، ڈسٹرکٹ ہاکی ایسوسی ایشن پاکپتن ،ڈسٹرکٹ ہاکی ایسوسی ایشن ساہیوال کے صدور میں کھلاڑیوں کے لئے ہاکیاں تقسیم کیں۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

WordPress Themes