سابق وزیر اعظم بے نظیر بھٹو کے بھائی میر مرتضیٰ بھٹو کو ہم سے بچھڑے 27 برس بیت گئے

Published on September 20, 2023 by    ·(TOTAL VIEWS 170)      No Comments

کراچی (یو این پی)سابق وزیر اعظم محترمہ بے نظیر بھٹو کے بھائی میر مرتضیٰ بھٹو کو ہم سے بچھڑے 27 برس بیت گئے میر مرتضیٰ بھٹو 18ستمبر 1954ء کو کراچی میں پیدا ہوئے وہ پاکستان کے مضبوط ترین سیاسی گھرانے بھٹو فیملی کے رکن تھے وہ پیپلز پارٹی کے بانی ذوالفقار علی بھٹو کے فرزند اور سابق وزیر اعظم پاکستان محترمہ بے نظیر بھٹو شہید کے بھائی تھے یہاں قابل ذکر بات یہ ہے کہ میر مرتضیٰ بھٹو کی پیدائش اور موت ستمبر کے مہینے میں ہوئی تھی ان کی سالگرہ اور برسی کی تاریخوں میں صرف دو دنوں کا فرق ہے وہ 18ستمبر 1954ء کو پیدا ہوئے جبکہ 20ستمبر 1996ء کو انہیں نامعلوم افراد نے اس وقت گولیاں مار کر ہلاک کر دیا تھا جب ان کی بہن محترمہ بے نظیر بھٹو اس ملک کی وزیر اعظم تھیں۔میر مرتضی بھٹو کی بیوہ غنویٰ بھٹو اس وقت سیاست میں فعال ہیں میر مرتضیٰ بھٹو کی ایک بیٹی فاطمہ بھٹو اور ایک بیٹا ذوالفقار علی بھٹو جونیئر ہیں۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

WordPress Themes