ہالانی کے قریب پیار میں ناکامی پر جوڑے کی خودکشی

Published on December 27, 2019 by    ·(TOTAL VIEWS 382)      No Comments

نوشہروفیروز (یواین پی) ہالانی کے قریب پیار میں ناکامی پر جوڑے نے خودکشی کرلی, لڑکا جاں بحق جبکہ لڑکی شدید زخمی۔تفصیلات کے مطابق محراب پور کے قریب ہالانی کے گاوں میں عشق میں ناکامی پر نوجوان روشن نانگور نے خود کو فائر مارکر خودکشی کرلی پریمی کی خودکشی کا سن کر پریمی لڑکی نازیہ بھیل نے بھی گردن پر چھری گھما لی جس پر نازیہ بھیل کو تشویشناک حالت میں گمبٹ اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جبکہ متوفی روشن نانگور کی نعش ضروری کارروائی کیلئے ہالانی اسپتال منتقل کردی ہالانی پولیس نے رابطہ کرنے پر بتایا کہ زخمی نازیہ بھی شادی شدہ اور چار بچوں کی ماں ہے اور نوجوان روشن نانگور گاؤں صالح نانگور کا رہائشی ہے جو غیر مسلم دوشیزہ کو دل دے بیٹھا اور آج خودکشی کا واقعہ پیش آیا پولیس کا مزید کہنا تھا کہ نوجوان کے پوسٹ مارٹم کے بعد مقدمہ داخل کیا جائیگا۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

Weboy