ڈینگی بخار کا علاج دریافت کر لیا گیا حکیم اعجاز احمد

Published on September 25, 2013 by    ·(TOTAL VIEWS 618)      No Comments

\"Hakim\"
میاں چنوں(رضا جعفری سے)ڈینگی بخار کا علاج دریافت۔ بلڈ پلیٹ لیٹس کی کمی کو فوری پوراکرنے والی دوائی تیار کرلی،حکیم اعجاز احمد۔ڈینگی وائرس کا شکار درجنوں مریضوں کا کامیاب علاج کیا حکومت موقعہ دے تو لاکھوں مریضوں کی جانیں بچا سکتا ہوں۔نشتر ہسپتال ملتان ،جناح ہسپتال لاہور،چلڈرن ہسپتال لاہوراور الائیڈ ہسپتال فیصل آباد میں داخل ڈینگی کے کئی مریض میری دوائی سے شفاء یاب ہوئے۔ڈینگی وائرس کا شکار مریض سی بی سی ٹسٹ کروا کر آئیں اور دوائی کے استعمال کے ایک گھنٹہ بعد دوبارہ ٹسٹ کروائیں بہترین رزلٹ سامنے ہوگا۔میاں چنوں کے ممتاز حکیم اعجاز احمد نے ملک بھر میں تیزی سے پھیل کر سینکڑوں لوگوں کی جانیں لینے والی بیماری ڈینگی وائرس کا علاج دریافت کرکے بلڈپلیٹ لیٹس کی کمی کو فوری پورا کرنے والی دوائی تیار کرلی ہے اس بات کا انکشاف انہوں نے گزشتہ روزپریس کانفرنس میں میڈیا کے سامنے کیا ان کا کہنا تھا کہ بلڈ پلیٹ لیٹس کی کمی کی وجہ صرف ڈینگی وائرس ہی نہیں بلکہ دیگر کئی وجوہات بھی ہوسکتی ہیں لیکن عام لوگ بلڈ پلیٹ لیٹس کم ہونے پر ازخود اپنے آپ کو ڈینگی وائرس کا مریض تصور کرنے لگتے ہیں ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ ان کی دوائی ہر صورت میں ہونے والی بلڈ پلیٹ لیٹس کی کمی کو فوری پورا کرتی ہے جس سے انسانی جان ضائع ہونے سے بچ جاتی ہے انہوں نے مزید بتایا کہ انہوں نے مزید بتایا کہ نشتر ہسپتال ملتان ،جناح ہسپتال لاہور،چلڈرن ہسپتال لاہوراور الائیڈ ہسپتال فیصل آباد میں داخل ڈینگی کے کئی مریض میری دوائی کے استعمال سے شفاء یاب ہوئے۔جب سے دوائی تیار کی ہے ڈینگی وائرس کا شکار درجنوں مریضوں کا کامیاب علاج کیا اگرحکومت موقعہ دے تو لاکھوں مریضوں کی جانیں بچا سکتا ہوں۔ان کا کہنا تھا کہ اگر کسی کو یقین نہ آئے توڈینگی وائرس کے شکار مریض کاسی بی سی ٹسٹ کروا کر آئیں اورمیری دوائی کے استعمال کے ایک گھنٹہ بعد دوبارہ ٹسٹ کروائیں رزلٹ سامنے ہوگا۔

Readers Comments (0)




Weboy

WordPress主题