شبلی کالج ڈسپلن کے لحاظ سے بہت اچھا ادارہ ہے پروفیسر خالد حسن

Published on August 1, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 75)      No Comments

فیصل آباد (یو این پی)ڈائریکٹر سٹوڈنٹ آفیئرز گورنمنٹ میونسپل گریجوایٹ کالج پروفیسر خالد حسن نے شبلی کالج برائے خواتین مدینہ ٹا¶ن کی سلور جوبلی تقریب میں بطور مہمان اعزاز شرکت جبکہ صدارت شبلی گروپ آف کالجز کے چیئرمین پروفیسر چوہدری محمد حنیف نے کی۔ڈائریکٹر چوہدری شفااللہ،پرنسپل میڈم ثمینہ کوکب کے علاوہ میڈم سمارا،میڈم سدرہ حنیف،عقیلہ حسن،عابدہ ساہی اور طیبہ شامل کے علاوہ دیگر اداروں سے اساتذہ بھی شریک تھیں۔پروفیسر خالد حسن نے کہا کہ شبلی کالج ڈسپلن کے لحاظ سے بہت اچھا ادارہ ہے اور بی ایس انگلش،بی ایس میتھمیٹکس،بی ایس سی کیمسٹری کے علاوہ انٹرمیڈیٹ لیول پر بھی اس ادارے کی کارکردگی مثالی جہاں معقول فیس میں معیاری تعلیم وتربیت دی جارہی ہے۔انہوں نے سلور جوبلی تقریب کے انعقاد پر منتظمین کی کاوشوں کو سراہا۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

Free WordPress Theme