زمبابوے سیریز کے لیے میچ آفیشلز کا اعلان

Published on October 21, 2020 by    ·(TOTAL VIEWS 161)      No Comments

لاہور (یواین پی) پاکستان اور زمبابوے کے خلاف 3 ایک روزہ اور 3 ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچوں کے لیے میچ آفیشلز کا اعلان کردیا گیا ہے۔ تیس اکتوبر سے دس نومبر تک جاری رہنے والی سیریز کے کُل چھ میں سے پانچ میچوں میں علیم ڈار آن فیلڈ امپائرنگ کے فرائض انجام دیں گے۔ آئی سی سی مینز کرکٹ ورلڈکپ سپر لیگ میں شامل تین ایک روزہ انٹرنیشنل میچوں کی سیریز راولپنڈی جبکہ تین ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچوں پر مشتمل سیریز لاہور میں کھیلی جائے گی۔تین مرتبہ آئی سی سی امپائر آف دی ائیر کا اعزاز اپنے نام کرنے والے پاکستانی امپائر علیم ڈار اس وقت آئی سی سی ایلیٹ پینل برائے امپائرز میں شامل ہیں۔ انہیں سیریز میں شامل تین ایک روزہ انٹرنیشنل میچوں سمیت پہلے اور تیسرے ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچز کے لیے آن فیلڈ امپائر مقرر کیا گیا ہے جبکہ دوسرے ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچ میں وہ تھرڈ امپائر کی حیثیت سے ذمہ داریاں نبھائیں گے۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

WordPress主题