ڈپٹی کمشنر ٹھٹھہ کی زیر صدارت عام انتخابات کے حوالے سے پولنگ اسٹیشنز میں سہولیات کی فراہمی کے متعلق اہم اجلاس

Published on September 20, 2023 by    ·(TOTAL VIEWS 104)      No Comments

ٹھٹھہ (یواین پی/ حمید چنڈ) پٹی کمشنر ٹھٹھہ اسد علی خان نے تمام متعلقہ افسران کو ہدایت کی ہے کہ آئندہ عام انتخابات کے سلسلے میں ضلع کی تمام پولنگ اسٹیشنز پر واش رومز، بجلی، پینے کے پانی، سیکیورٹی و دیگر تمام سہولیات کی موجودگی کو یقینی بنایا جائے تاکہ پولنگ اسٹاف اور ووٹرز کو کسی بھی قسم کی پریشانی کا سامنا کرنا نہ پڑے. ان خیالات کا اظہار انہوں نے دربار ہال مکلی میں عام انتخابات کی تیاریوں اور پولنگ اسٹیشنز میں سہولیات کے فقدان اور مسائل کے متعلق منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر محمد عمران آرائیں، ڈی ای او سیکنڈری حضور بخش خاصخیلی، ڈی ڈی ای او پرائمری محمد حسن سومرو، ضلع کے تمام اسسٹنٹ کمشنرز، ایجوکیشن ورکس، بلڈنگز، صحت، مرف و دیگر متعلقہ محکموں کے افسران موجود تھے. اس موقع پر ڈپٹی کمشنر اسد علی خان نے تمام متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ ضلع میں قائم اسکولی عمارات میں سہولیات کی کمی کے متعلق نشاندہی کرکے رپورٹ پیش کی جائے تاکہ عام انتخابات سے قبل پولنگ اسٹیشنز میں سہولیات کی موجودگی کو یقینی بنایا جا سکے. انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن کی ہدایات کی روشنی میں ضلعی انتظامیہ کی جانب سے عام انتخابات کو صاف و شفاف اور پرامن طریقے سے پایہ تکمیل تک پہنچانے کیلئے ہر ممکن اقدامات اٹھائے جائیں گے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

WordPress Blog