ویسٹرن پروانس کرکٹ ایسوسی ایشن کے زیراہتمام کلرسپرلیگ ٹی۔20 کے فائنلزمیں زولٹیک، بی بی بی اور سدافکو کی کامیابی

Published on October 27, 2020 by    ·(TOTAL VIEWS 367)      No Comments

جدہ( زکیر احمد بھٹی) ویسٹرن پروانس کرکٹ ایسوسی ایشن (ڈبلیوپی سی اے) کے زیر ایتمام ” کلر سپر ٹی 20 لیگ” کے فائنلز جمعہ کو اسکان گراؤنڈ پر کھیلے گئے۔ کرونا وائرس کی وجہ سے ٹورنامنٹ کے فائنلز التوا کا شکار تھے۔ لیکن جیسے ہی سعودی کرکٹ سینٹر(ایس سی سی ) کے تعاون سے سعودی عربین کرکٹ فیڈریشن(ایس اے سی ف) سے اجازت ملی کھلاڑیوں نے جوش وخروش سے فیصلہ کو خوش آمدید کہا اور گراؤنڈ پر فائنلز دیکھنے کے لئے بڑی تعداد میں جمع ہوگئے۔ پریمئیرڈویژن کافائنل زولٹیک اور حیدرآباد شارکس کے درمیان کھیلا گیا جو زولٹیک 8وکٹوں جیت لیا۔ شارکس نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں تمام وکٹوں کے نقصان پر 166 رنز بنائےشہزاد 33 اورعاطف شرما 22 رنز نمایاں بیٹسمین تھے ۔ ابو ہریرہ نے 17 رنز دیکر 4 وکٹیں حاصل کیئں ۔جس میں ایک شاندار ہٹ ٹریک بھی شامل تھی۔ زولٹیک نے وکٹری ٹارگٹ 167 رنز2 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔ اوپنر عامر سجاد نے شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے 40 گیندوں 5 چھکوں اور 7 چوکوں کی مدد سے91 رنزبنائے اور ناٹ آؤٹ ریے ۔ وقارالحسن 40 ااور عثماان گلاب نے 21 رنزناٹ آؤٹ بنائے۔مارننگ ڈویژن میں سدافکو نے ایم ایف سی سی کو 2 سے شکست دے دی۔ایم ایف سی سی نے پہلے بیٹنگ کی اور مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹوں پر 154 رنز بنائے۔ آصف شہزاد ، کاشف، آفتاب اور وقاص بٹ نے بلترتیب 28، 43،21 اور15 رنز کی اننگ کھیلی۔ ثاقب ساہی نے 37 اور ضیاء نے 26 رنز کےعوض بلترتیب 3اور2وکٹیں حاصل کیئں۔ جواب میں فاتح ٹیم سدافکو نے5۔ 17 اوورز میں 8 وکٹری ٹارگٹ حاصل کرلیا۔ عاطف سائیں نے عمدہ بیٹنگ کرتے ہوئے 22 گیندوں پر 67 اور عبدالرحمن نے 21رنزبنائے۔ وقاص بٹ نے3، محمود اور اسلم نے 2،2 وکٹیں حاصل کیئں۔
تیسرے اور آخری فائنل میں بی بی بی نے ابو داؤد ٹریڈنگ کو 8وکٹوں سے ہرادیا۔ اٹ پر بوداؤد نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز 8وکٹوں پر 157 رنز بنائے۔ اعجاز بٹ 45، حسنات احمد 26 اورمحسن 30 رنز نے اسکور میں مفید اضافہ کیا۔ سہیل نے 3اور اور سیہل نے 2 وکٹیں حاصل کیئں۔جواب میں فاتح ٹیم کی ابتدا اجھی نہیں تھی اس کی 2 وکٹیں 5 رنز پر گر گئیں۔ لیکن اس کے عامرواہلہ اور اسرار کیانی نے جم کر بیٹنگ کی اور اپنی ٹیم کوکامیابی سے ہمکنار کردیا۔ عامرنے 53گیندوں پر 2 چھکوں اور 10چوکوں کی مدد 89 رنز اور اسرار 44 گیندوں پر 49 رنز بنائے۔ جس میں 3چوکے اور ایک چھکا شامل تھا۔
فائنل میچوں کے اختتام پر تقریب تقسیم انعامات ہوئی جس میں ونر اور رنررزاپ ٹیموں اور انفرادی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے کھلاڑیوں کو ٹرافی اور کیش انعامات دیئے گئے۔
تقریب کا آغاز زین الہدیٰ کی تلاوت قران پاک سےہوا ۔۔ڈاکٹرسید ضیاء الدین نے نظامت کے فرائض انجام دیتے ہوئے مہمانان گرامی کا خیرمقدم کیا، جن میں نسما ائر لائین کے ولید محسن ، اقبال، بوپا انشورنس کے سلطان سندی، سعودی عربین کرکٹ فیڈریشن اور سعودی کرکٹ سینٹر کے سید قاسم علی نقوی، محمد افتخار حسین، صادق الاسلام اور سینئر صحافی سید مسرت خلیل شامل تھے۔قاسم نقوی نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سعودی عربین کرکٹ فیڈریشن کی سرگرمیوں کا احاطہ کیا اور ڈبلیوپی سی اے کی کارکردگی کی تعریف کی۔ انھوں نے کامیاب ٹیموں اور کھلاڑیوں کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ وہ محنت کریں اور فٹنس پر توجہ دیں ، فیڈریشن کے قیام سے سعودی عرب کرکٹ کا مستقبل بہت شاندار ہے۔ اس وقت فیڈریشن سے ملحقہ 12ایسوسی ایشن اور 400 ٹیمیں منسلک ہیں۔ جلد ہی فیڈریشن ہر شہرمیں سرسبز گھاس والے میدان اور اکیڈیمی قائم کرے گی۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

Free WordPress Themes