ہزار روپے کے جعلی نوٹ گردش کرنے لگے عوام اور کاروباری لوگ پریشان

Published on August 9, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 401)      No Comments

جعلی نوٹ میں اصلی نوٹ کے مقابلے میں کوئی سقم نہیں چھوڑا گیا ،پہچان کرنا مشکل
فیصل آباد (یو این پی)فیصل آباد شہر میں ہزار روپے کے جعلی نوٹ گردش کرنے لگے عوام اور کاروباری لوگ پریشان ہو گئے شہر بھر میں ایک ہزار روپے کے جعلی نوٹ عام ہوگئے ہیں جن کی شکل و شبہات بالکل اصلی نوٹوں جیسی ہے جس سے سلور کلر کی تار اور کناروں پر لائنیں بھی ٹچ کی گئی ہیں اور اس جعلی نوٹ میں اصلی نوٹ کے مقابلے میں کوئی سقم نہیں چھوڑا گیا تمام علاقہ مکین اور کاروباری لوگ اسے پہچان بھی نہیں سکتے کہ یہ جعلی ہے اور جب کاروباری لوگ بنک میں اپنا لین دین کرتے ہیں تو بنک ملازمین اس جعلی نوٹ کو گنتے ہی باہر نکال دیتے ہیں اس وجہ سے کاروباری لوگ بہت پریشان ہیں کاروباری حلقوں نے جعلی کرنسی کا کاروبار کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کرنے کا فوری طور پر مطالبہ کیا ہے

Readers Comments (0)




WordPress Themes

WordPress Blog