خواتین معاشرے کا اہم حصہ ہیں جدید دور میں فنی تعلیم کی اہمیت دو چند ہو گئی ہے شمیلہ اسلم

Published on March 22, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 595)      No Comments

\"22-3-2014
وہاڑی( یواین پی)ایم پی اے مسز شمیلہ اسلم نے کہا ہے کہ خواتین معاشرے کا اہم حصہ ہیں جدید دور میں فنی تعلیم کی اہمیت دو چند ہو گئی ہے اس لیے خواتین کو بھی فنی تعلیم کے حصول پر توجہ دینا چاہیے ان خیالات کا اظہار انہوں نے گورنمنٹ ووکیشنل انسٹی ٹیوٹ برائے خواتین وہاڑی میں خواتین کے لیے فنی تعلیم کی اہمیت کے حوالہ سے آگہی سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہی ۔انہوں نے کہا کہ موجودہ دور ٹیکنالوجی کاہے اور دور حاضر کے چیلنجز سے مقابلہ کرنے کے لیے ہر عورت اور مرد کو دورحاضر کے تقاضوں کے مطابق تعلیم اور ہنر سے آراستہ ہونا چاہیے انہوں نے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب میاں شہباز شریف نے فنی تعلیم کے فروغ کے لیے جو اقدامات کئے ہیں ان کی تاریخ میں مثال نہیں ملتی حکومت نے خواتین کے لیے بھی فنی تعلیم کے ادارے قائم کئے ہیں تاکہ خواتین بھی ان اداروں سے مستفید ہو کر ملک و قوم کی خد مت کے لیے اپنا کردار ادا کرسکیں انہوں نے کہا کہ خواتین میں فنی تعلیم کے فروغ سے انہیں جو مہارت حاصل ہو گی وہ اس کے ذریعے اپنے گھر کا خرچ بخوبی چلانے کے قابل ہو جائینگی اور ان کا دوسروں پر انحصار کم ہو جائیگا انہوں نے بتایا کہ حکومت کو تجویز دی چکی ہیں کہ تعلیمی اداروں میں ایسے ماہرین کا تقررکیا جائے جو بچوں کے ذہنی رحجان کو دیکھتے ہوئے اس کے مستقبل کے لیے راہنمائی کر سکیں سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی جنرل مینجر ٹیوٹا لاہور مصطفے کمال نے کہا کہ فنی تعلیم کے اداروں کو جدید سہولیات سے آراستہ کیا گیا ہے انہوں نے ہنر یافتہ خواتین کی ترقی اور ملکی معیشت میں کردار کے حوالے پیش کئے تقریب میں پرنسپل ووکیشنل ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ برائے خواتین مصباح الماس نے ادارے کی کارکردگی بارے بتایا۔اس موقع پرمینجرٹیوٹا وہاڑی عرفا ن ساغر پرنسپل وی ٹی آئی بوریوالا ذوالفقار گجر، پرنسپل وی ٹی آئی وہاڑی محمد اشرف چودھری ، پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی کے میاں جہانزیب،سماجی کارکن نوشین ملک،تاج راہنماء رانا عبدالعزیز بھی موجود تھے ایم پی اے شمیلہ اسلم نے وی ٹی آئی کی طالبات کی تیار کردہ مختلف مصنوعات بھی دیکھیں اور طالبات کی مہارت کی تعریف کی

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

WordPress主题