وزارت اعلیٰ کے عہدے کیلئے پرویز خٹک نے خیبر پختونخوا میں نمبر گیم شروع کردی،فاروڈ بلاک بننے کا خدشہ

Published on July 31, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 295)      No Comments

پشاور (یواین پی)خیبر پختونخوا میں واضح اکثریت کے باوجود پی ٹی آئی کو حکومت بنانے میں مشکلات کا سامنا،وزارت اعلیٰ کے عہدے کیلئے پرویز خٹک نے خیبر پختونخوا میں نمبر گیم شروع کردی۔ سپیکر ہاؤس پشاورمیں نومنتخب اراکین کو اعتماد میں لینے کیلئے غیر رسمی اجلاس بھی ہوا۔خیبر پختونخوا میں میں پی ٹی آئی کا فارورڈ بلاک بننے کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے۔ذرائع کیمطابق پرویز خٹک نے بغیر اجازت کے سپیکر ہاؤس میں نو منتخب اراکین کو اعتماد میں لینے کیلئے اجلاس بلایا ۔ ذرائع کیمطابق اجلاس میں تیس سے زائدنو منتخب اراکین نے شرکت کی۔تاہم وزیر اعلی کے عہدے کیلئے امیداوار عاطف خان سمیت کئی دیگر اراکین نے شرکت نہیں کی۔بعدازاں میڈیا سے گفتگو میں پرویز خٹک کاکہنا تھا کہ پارٹی میں کوئی اختلافات نہیں اور وزارتوں کا فیصلہ عمران خان خود کرینگے ۔انکاکہنا تھا کہ پی ٹی آئی میں کوئی گروپ بندی نہیں، ہم سب خان کے سپاہی ہے، وزارت اعلی کے بارے میں عمران خان فیصلہ کرینگے ، ہمارے ایم پی ایز میں کوئی اختلاف نہیں، عمران خان جو بھی فصلہ کرے گا قبول ہوگا، ایم پی ایز کا تعارفی اجلاس تھا۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

Free WordPress Theme