وزیراعظم نے زیادتی مقدمات کیلئے خصوصی عدالتوں کے قیام کی اصولی منظوری دے دی

Published on October 28, 2020 by    ·(TOTAL VIEWS 128)      No Comments

اسلام آباد (یواین پی) وزیراعظم عمران خان نے زیادتی مقدمات کیلئے خصوصی عدالتوں کے قیام کی بھی اصولی منظوری دے دی ہے، نئی خصوصی عدالتوں میں بچوں، خواتین اور خواجہ سراؤں کے ساتھ زیادتی کیسز کی سماعت ہوگی، وزیراعظم نے وزارت قانون کو جلد جامع پلان پیش کرنے کی ہدایت کردی ہے۔ ترجمان وزارت قانون کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے جنسی تشدد سے متعلق نئی عدالتوں اور احتساب عدالتوں کے قیام کا مسودہ طلب کیا اور نئی عدالتوں سے متعلق بریفنگ لی۔اس موقع پر وزیراعظم عمران خان نے زیادتی مقدمات کیلئے الگ عدالتوں کے قیام کی بھی اصولی منظوری دی ہے۔ وزارت قانون متعلقہ حکام سے مشاورت کے بعد جامع پلان پیش کیا جائے۔ نئی خصوصی عدالتیں بچوں، خواتین اور خواجہ سراؤں کے ساتھ زیادتی کیسز کی سماعت کریں گی۔اسی طرح وزیراعظم عمران خان نے 120نئی احتساب عدالتوں کے قیام کی منظوری دے دی ہے، پہلے مرحلے میں 30نئی احتساب عدالتیں قائم کی جائیں گی۔نئی عدالتوں کا مرحلہ وار قیام مالی مشکلات کے باعث کیا جارہا ہے، وزیراعظم نے اسٹیبلشمنٹ ڈویژن اور وزارت خزانہ کو مکمل تعاون کی ہدایت کی ہے۔نئی عدالتوں میں آسامیوں کی تشکیل اور انفراسٹرکچر کیلئے فنڈز فوری جاری کیا جائے۔مزید برآں وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا۔کابینہ اجلاس میں 12نکاتی ایجنڈے پر بحث کی گئی۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

WordPress主题