ذوالفقارعلی بھٹو شہید کی ملک اور قوم کے لئے خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گاپی پی عہدیداران کا خطاب

Published on April 6, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 56)      No Comments

بورے والا،( یواین پی) پیپلزپارٹی تحصیل بورےوالا کے قائمقام صدر چوہدری نعمان رشید آرائیں۔نائب صدر غلام حیدر جٹ۔سٹی صدر حاجی عنایت اللہ وسیئر ملک اجمل کھوکھر۔ چوہدری رشید سومی گوجر نے کہا ہے کہ۔پیپلزپارٹی کے بانی چیئرمین سابق وزیراعظم ذوالفقارعلی بھٹو شہید کی ملک اور قوم کے لئے خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز شہید ذوالفقارعلی بھٹو کی 43 ویں برسی کے موقع پر چوہدری کامران یوسف گھمن تحصیل صدر پاکستان پیپلز پارٹی و سابق ٹکٹ ہولڈر این اے 162 بورے والہ کی رہائش گاہ گھمن ہاوس یوسف آباد میں دعائیہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا جس میں شہید ذوالفقارعلی بھٹو کی روح کے ایصال ثواب کے لئے قرآن خوانی اور فاتحہ خوانی کی گئی انہوں نےکہا کہ پیپلزپارٹی کے بانی چیئرمین ذوالفقارعلی بھٹو شہید نے بے آئین ملک کو 1973 کا متفقہ آئین دیا اور پاکستان کو دنیا اسلام کی پہلی ایٹمی طاقت بنانے کی طرف کام کا آغاز کیا پاکستان کے مزدوروں۔کسانوں۔ہاریوں کو ان کے حقوق دئیے تقریب کے شرکاءکے لیے افطاری کا اہتمام کیا گیا تھا دعائیہ تقریب میں پیپلزپارٹی تحصیل وسٹی بورے والہ کی تمام تنظیمیں لیبر بیورو پی وائی او کے تمام عہدیداروں اور کارکنوں نے شرکت کی ان میں سٹی صدر حاجی عنایت اللہ وسیئر۔ نائب صدر محمد سلیم قریشی۔اجمل فاروق کھوکھر۔ غلام حیدر جٹ۔بلال یوسف گھمن۔خالد رشید۔محمد اقبال نارو۔ مرزا ارشد۔ رانا لیاقت۔حافظ یاسر رشید۔ڈاکٹر شمشادالحق تحصیل سیکریٹری۔جمیل طور قلندر ی۔شیخ اکرم ٹکا۔مرزا محبوب ربانی۔ملک عباس۔ میاں محمد امین۔ندیم گھمن۔ملک صغیر انجم عبدالستار آرائیں۔کے علاوہ دیگر بھی شامل تھے

Readers Comments (0)




WordPress Blog

WordPress Blog