کینیڈین وزیراعظم کی گستاخانہ خاکوں کے خلاف مسلمانوں کی حمایت

Published on November 1, 2020 by    ·(TOTAL VIEWS 144)      No Comments

ٹورنٹو(یواین پی) کینیڈا کے وزیراعظم جسٹن ٹروڈونے کہاہے کہ ہمیں کوشش کرنی چاہیے کہ غیرضروری طور پر لوگوں کی دل آزاری نہ ہو، آزادی اظہار رائے کا دفاع کریں گے مگر یہ حدود کے بغیر نہیں ہونی چاہیے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق جسٹن ٹروڈو نے کہا کہ ہمیں دوسروں کے لیے احترام کے ساتھ کام کرنا چاہیے، کوشش کرنی چاہیے کہ غیرضروری طور پر لوگوں کی دل آزاری نہ ہو۔انہوں نے کہا کہ ہمیں اپنے الفاظ اور اعمال کے دوسروں پر اثرات کا علم ہوناچاہیے۔وزیراعظم کینیڈا نے کہا کہ ان پیچیدہ مسائل پر ذمیداری کے ساتھ ڈائیلاگ کے لیے معاشرہ تیار ہے۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

Premium WordPress Themes