کوئی غیر آئینی مطالبہ تسلیم نہیں کیا جائے گا، وزیراعظم کا دو ٹوک اعلان

Published on November 6, 2019 by    ·(TOTAL VIEWS 154)      No Comments

اسلام آباد: (یواین پی) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ بہت پہلے بتا دیا تھا کہ کرپٹ مافیا سڑکوں پر نکلے گا۔ اپوزیشن کا مقصد اپنا مفاد اور کرپشن کا تحفظ ہے۔ انھیں ڈر ہے کہ کہیں حکومت اصلاحاتی ایجنڈے میں کامیاب نہ ہو جائے۔وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمان اپنے مسائل بتا رہے ہیں حالانکہ عام لوگوں کا مسئلہ مہنگائی ہے، میری ترجیح عوامی مسائل کا حل ہے۔تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کے زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں جے یو آئی (ف) کے دھرنے اور مہنگائی سمیت مختلف امور پر تفصیلی غور کیا گیا۔ وزیراعظم نے وزرا کو سختی سے ہدایت کی کہ وہ اپنے محکموں کےمنصوبے جلد مکمل کریں۔ اس کے علاوہ حکومتی ارکان مہنگائی کےاسباب کی نشاندہی کریں، مہنگائی کنٹرول کرنے کے حوالے سے اقدامات خود مانیٹر کروں گا۔اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ بہت پہلے بتا دیا تھا کہ کرپٹ مافیا سڑکوں پر نکلے گا۔ اپوزیشن کا مقصد اپنا مفاد اور کرپشن کا تحفظ ہے۔ انھیں ڈر ہے کہ کہیں حکومت اصلاحاتی ایجنڈے میں کامیاب نہ ہو جائے۔وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمان اپنے مسائل بتا رہے ہیں حالانکہ عام لوگوں کا مسئلہ مہنگائی ہے، میری ترجیح عوامی مسائل کا حل ہے۔تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کے زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں جے یو آئی (ف) کے دھرنے اور مہنگائی سمیت مختلف امور پر تفصیلی غور کیا گیا۔ وزیراعظم نے وزرا کو سختی سے ہدایت کی کہ وہ اپنے محکموں کےمنصوبے جلد مکمل کریں۔ اس کے علاوہ حکومتی ارکان مہنگائی کےاسباب کی نشاندہی کریں، مہنگائی کنٹرول کرنے کے حوالے سے اقدامات خود مانیٹر کروں گا۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

WordPress Blog