حکومت عوام کی مشکلات سے آگاہ ہے پیر سید صمصام علی شاہ بخاری

Published on November 1, 2020 by    ·(TOTAL VIEWS 202)      No Comments

اوکاڑہ(یواین پی)صوبائی وزیر اشتما ل اراضی/ماہی پروری و جنگلی حیات پیر سید صمصام علی شاہ بخاری نے کہا ہے کہ کھلی کچہریوں کا انعقاد اور مسائل کے حل کے لئے افسران کی جانب سے کی جانے والی کاوشیںاس بات کی غمازی ہیں کہ حکو مت لوگوں کے مسائل خصوصاََ سرکاری دفاتر سے متعلقہ معا ملات کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کے لئے کوشاں ہے حکومت عوام کی مشکلات سے آگاہ ہے اور ان کے حل کے لئے آخری حد تک جائیں گے ۔وزیر اعظم پاکستان عمران خان اور وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار خود سے تمام معا ملات کی نگرانی کر رہے ہیں عوام کو ریلیف دینے کے لئے تمام ممکنہ اقدامات کئے جا رہے ہیں ۔ان خیالات کا اظہار صوبائی وزیر اشتما ل اراضی/ماہی پروری و جنگلی حیات اور ڈپٹی کمشنر عثمان علی نے سول ریسٹ ہاو¿س رینالہ خورد میں منعقدہ کھلی کچہری کے شرکاءسے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ اس موقع پرپاکستان تحریک انصاف کے ٹکٹ ہولڈر زچوہدری سلیم صادق ،چوہدری عبداللہ طاہر،سید گلزرا سبطین ،مہر محمد جاوید ، ڈاکٹر اظہر محمود،ایس پی انویسٹی گیشن شمس الحق درانی ،سماجی راہنما حفیظ اللہ بلوچ اسسٹنٹ کمشنر رینالہ خوردضحی شاکر و دیگر متعلقہ افسران بھی موجود تھے ۔کھلی کچہری میں محکمہ پولیس ،ریو نیو ،محکمہ صحت ،ایجوکیشن و دیگر محکموں کے خلاف عوام کی طرف سے شکایات پیش کی گئیں جن کے موقع پر حل کے لئے صوبائی وزیر اشتما ل اراضی/ماہی پروری و جنگلی حیات اور ڈپٹی کمشنر عثمان علی نے احکامات جاری کئے ۔بعد ازاں صوبائی وزیر اشتما ل اراضی/ماہی پروری و جنگلی حیات اور ڈپٹی کمشنر عثمان علی نے رینالہ خورد میں قائم سہولت بازار کا بھی دورہ کیا صوبائی وزیر نے اشیائے خورو نوش کی قیمتیں اور کوالٹی چیک کی اور سہولت بازار میں خریداری کرنے والے لوگوں سے بھی گفتگو کی۔صوبائی وزیر نے کہا کہ عوام کو ریلیف پہنچانے کے لئے نہ صرف حکومتی سطح پر نہ صرف اقدامات کئے جا رہے ہیں بلکہ مقررہ نرخوں پر اشیائے ضروریہ کی فروخت کو یقینی بنانے کے ساتھ ساتھ سہولت بازاروں کے ذریعے عام صارفین کے لئے آسانی پیدا کی گئی۔قبل ازیں صوبائی وزیر اشتما ل اراضی/ماہی پروری و جنگلی حیات اور ڈپٹی کمشنر عثمان علی نے سول ریسٹ ہاﺅس میں کلین اینڈ گرین پاکستان مہم کے تحت پودا بھی لگایا 

Readers Comments (0)




WordPress主题

Free WordPress Themes