فضل الرحمن بتائیں ان کے پاس اتنی دولت کہاں سے آئی ، پرویز خٹک کا سوال

Published on November 7, 2020 by    ·(TOTAL VIEWS 150)      No Comments

نوشہرہ (یواین پی) وزیر دفاع پرویز خٹک نے اپوزیشن اتحاد (پی ڈی ایم) اور جمعیت علماء اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن سے ان کی دولت اور جائیداد سے متعلق سوال پوچھ لیا۔جلسے سے خطاب کرتے ہوئے پرویز خٹک نے استفسار کیا کہ مولانا فضل الرحمن بتائیں ان کے پاس اتنی دولت اور جائیداد کہاں سے آئی وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ قومی احتساب بیورو (نیب) نے مولانا فضل الرحمن کے خلاف تمام تحقیقات مکمل کرلی ہیں،اپوزیشن اتحاد اور جے یو آئی کے سربراہ کو اپنی کرپشن کا نیب کو حساب دینا ہوگا۔انہوںنے کہاکہ فضل الرحمن کا بیانیہ نوازشریف، آصف زرداری سمیت اپنے لیے این آر او حاصل کرنا ہے۔انہوں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمن جیسا رئیس مولوی کبھی زندگی میں نہیں دیکھا۔ نجی ٹی وی کے مطابق انہوں نے دوران خطاب اپوزیشن کی دو بڑی جماعتوں مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی کی قیادت کو ہدف تنقید بناتے ہوئے کہا کہ بلاول بھٹو اور مریم نواز اپنے والدین اور کرپشن کے پیسے کو بچانے کے لیے پی ڈی ایم کا سہارا لے رہے ہیں۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

Premium WordPress Themes