قومی کرکٹ ٹیم نے دوسرے پریکٹس میچ میں نارتھمپن شائر کو شکست دے دی

Published on April 30, 2019 by    ·(TOTAL VIEWS 300)      No Comments


نارتھمپٹن(یواین پی )پاکستان نے دورہ انگلینڈ پر اپنے دوسرے پریکٹس میچ میں بھی نارتھمپٹن شائر کو شکست دے دی ہے۔نارتھمپٹن شائر کے کپتان جوش کوبز نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔پاکستانی گیند باز میچ کے ابتدائی حصے چھائے رہے اور میزبان ٹیم کے بلے بازوں کو خوب پریشان کیا۔تاہم میزبان ٹیم کے کپتان نے 146 رنز کی شاندار ناقابل شکست اننگز کھیل کر اپنی ٹیم کی مشکلات میں کچھ کمی کی۔ان کے علاوہ کوئی بھی بلے باز خاطر خواہ کارکردگی دکھانے میں ناکام رہا۔مہمان ٹیم اپنے مقررہ 50 اوورز میں 273 رنز بناپائی۔پاکستان کی جانب سے محمد عامر، جنید خان، محمد حسنین، عماد وسیم، یاسر شاہ اور حارث سہیل نے ایک، ایک کھلاڑی کو آوٹ کیا۔جواب میں گرین شرٹس کو فخر زمان اور امام الحق نے 157 رنز کا انتہائی شاندار آغاز فراہم کیا۔ فخر نے 101 جبکہ امام نے 71 رنز بنائے۔اس شراکت کے بعد پاکستانی میچ میں جیت تقریباً یقینی ہوگئی تھی۔ بابراعظم 68 اور سرفراز احمد 30 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔اس سے قبل اپنے پہلے پریکٹس میچ میں پاکستان نے کینٹ کو بھی شکست دی تھی۔ پاکستان اور انگلینڈ کے مابین پہلا اور واحد ٹی ٹوئنٹی پانچ مئی کو کھیلا جائے گا۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

Weboy